Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, جولائی 1, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خیبرپختونخوا میں رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں پرتشدد واقعات میں کمی ریکارڈ
    • خیبرپختونخوا اسمبلی کو مخصوص نشستوں پرحلف سے روک دیا گیا
    • نئے مالی سال کے آغاز پرسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، وزیراعظم کا اظہارِ اطمینان
    • لکی مروت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ٹریفک پولیس کے 2 اہلکار شہید
    • فتنۂ الخوارج اور فتنۂ الہندستان: بھارت کی ریاستی دہشتگردی بے نقاب
    • حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
    • سکردو سے گلگت جانے والے پشاور کے رہائشی 4 سیاح گاڑی سمت لاپتہ، تلاش جاری
    • صدر مملکت نے فنانس بل 26-2025 کی منظوری دے دی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو 6 سال مکمل، عسکری قیادت کا مسلح افواج کو خراج تحسین
    اہم خبریں

    آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو 6 سال مکمل، عسکری قیادت کا مسلح افواج کو خراج تحسین

    فروری 27, 2025Updated:فروری 27, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Operation Swift Retort completes 6 years
    Share
    Facebook Twitter Email

    27 فروری 2019  و ہ دن ہے جب پاک فضائیہ کے شاہینوں نے فضائی جنگی تاریخ کا مختصر ترین اور فیصلہ کن معرکہ سر کیا۔

    تفصیلات کے مطابق 27 فروری 2019 کا ’آپریشن سویفٹ ریٹارٹ بھارت اپنی پوری زندگی نہیں بھول پائے گا،  اس دن پاک فضائیہ کے شاہینوں نے فضائی جنگی تاریخ کا مختصر ترین اور فیصلہ کن معرکہ سر کیا،  پاکستان نے جنگی قیدی ابھینندن ورتمان کو چائے پلائی تو وہ کہہ اٹھا’’دا ٹی اس فینٹیسٹک‘‘۔

    2019 کا سال جس کے آغاز سے مودی سرکار نے کشیدگی بڑھانے کیلئے ایل او سی پر بلااشتعال کارروائیاں تیز کررکھی تھیں  لیکن ہر بار منہ کی کھائی  ، کچھ نہ بن پڑا تو پلوامہ ڈرامہ رچا لیا ، جہاں 14 فروری کو دہشتگرد حملہ کروا کے اپنی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے 40 اہلکاروں کو خون میں نہلا دیا ۔

    سازش کے مطابق مودی نے الزام تو پاکستان پر دھر دیا  لیکن شواہد کوئی نہ دے سکا ، الٹا  پاکستان سے 350 کلو گرام بارودی مواد پلوامہ اسمگل ہونے کا ڈھنڈورا پیٹ کر  چپے چپے پر کھڑی اپنی ہی 8 لاکھ فوج کے منہ پر طمانچہ دے مارا ۔

    سبکی چھپانے کیلئے سرجیکل اسٹرائیک کا واویلا شروع کیا  ، 26 فروری کی رات  تاریکی میں چھپ کر بالا کوٹ کے گاؤں جابہ پر وار کردیا   اور شور مچایا کہ حملے میں 350 پاکستانی مار ڈالے مگر ثبوت سامنے آیا صرف ایک کوے کی ہلاکت اور چند درختوں کی تباہی کا ، لیکن بھارتی دراندازی کی یہ حماقت پاکستان معاف نہیں کرسکتا تھا ۔

    پاک فوج نے واضح اعلان کیا کہ پاکستان آرمی سرپرائز دے گی لیکن وقت اور جگہ کا انتخاب ہم خود کریں گے ،  چند ہی گھنٹے بعد چڑھتے سورج میں صبح 10 بجے پاکستان نے بھارت کے 2 لڑاکا طیارے مار گرائے ، اس وقت سماہنی سیکٹر میں موجود سما ءکی ٹیم نے یہ تاریخی مناظر  ناقابل تردید ثبوت کے طور پر  محفوظ کرلیے ۔

    ایک بھارتی طیارہ مقبوضہ کشمیر میں اور دوسرا آزاد کشمیر کے گاؤں سندھاڑ میں گرا ، پیراشوٹ کے ذریعے جان بچا کر قریبی گاؤں ہوڑاں میں گرنے والے بھارتی پائلٹ ابھینندن کو پاک فوج نے مقامی لوگوں کے غیظ و غضب سے بچایا اور اس جنگی قیدی کو مہمان بنایا ۔ بھمبر کے اے کے 4 بریگیڈ میں وہ چائے پلائی جس کی چسکیوں کی گونج بھارت کبھی نہیں بھول پائےگا۔

    امن پسند پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت جنگی قیدی ابھینندن کو تو 60 گھنٹے میں ہی آزاد کردیا لیکن احمقانہ مہم جوئی کرنے والی مودی سرکار کو پاک فوج اور سما نے کہیں منہ دکھانے کے لائق بھی نہ چھوڑا ۔

    آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6 سال مکمل ہونے پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف، سروسز چیفس نے مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق عسکری قیادت نے مسلح افواج کے غیرمتزلزل حوصلے، پروفیشنلزم، قربانیوں کو سراہا، آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ بھارت کی بلا جواز جارحیت کے خلاف ایک مضبوط اور محتاط جواب تھا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن نے پاکستان کے اپنی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے عزم کو ایک بار پھر ثابت کیا، آپریشن نے پاکستان کی مسلح افواج کی آپریشنل مہارت اور تیاری کو اجاگر کیا، جارحیت کو مؤثر طریقے سے روکنے اور فوری جواب کی صلاحیت کا مظاہرہ بھی ہوا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا کہ پورے معرکے کے دوران مکمل آپریشنل غلبہ برقرار رکھا گیا، عسکری قیادت نے پاکستان کی قومی سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے کیلئے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کیا، علاقائی امن کے قیام کیلئے جاری کوششوں کو مزید فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleافغانستان نے انگلینڈ کو شکست دے کر چیمپئنز ٹرافی سے باہر کردیا
    Next Article ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد زاید النہیان سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
    Web Desk

    Related Posts

    خیبرپختونخوا میں رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں پرتشدد واقعات میں کمی ریکارڈ

    جولائی 1, 2025

    خیبرپختونخوا اسمبلی کو مخصوص نشستوں پرحلف سے روک دیا گیا

    جولائی 1, 2025

    نئے مالی سال کے آغاز پرسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، وزیراعظم کا اظہارِ اطمینان

    جولائی 1, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خیبرپختونخوا میں رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں پرتشدد واقعات میں کمی ریکارڈ

    جولائی 1, 2025

    خیبرپختونخوا اسمبلی کو مخصوص نشستوں پرحلف سے روک دیا گیا

    جولائی 1, 2025

    نئے مالی سال کے آغاز پرسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، وزیراعظم کا اظہارِ اطمینان

    جولائی 1, 2025

    لکی مروت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ٹریفک پولیس کے 2 اہلکار شہید

    جولائی 1, 2025

    فتنۂ الخوارج اور فتنۂ الہندستان: بھارت کی ریاستی دہشتگردی بے نقاب

    جولائی 1, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.