Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, نومبر 7, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • قازقستان نے معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت اختیار کرلی،امریکی صدر ٹرمپ کا اعلان
    • 27ویں آئینی ترمیم پر مشاورت کیلئے آج طلب کیا گیا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی
    • 26 نومبر کیس، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور جنید اکبر کے وارنٹ گرفتاری جاری
    • افغانستان کی جانب سے استنبول معاہدے کی خلاف ،پاک فوج کا موثر جواب
    • جنوبی افریقہ نے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان کو شکست دیکر سیریز 1۔1 سے برابر کردی
    • بلوچستان بھر میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ، اعلامیہ جاری
    • فیلڈ مارشل عاصم منیر سے برطانوی چیف آف جنرل سٹاف سر چارلس واکر کی جی ایچ کیو میں ملاقات
    • پاکستان اور بھارت کی جنگ میں 8 طیارے مار گرائے گئے،امريکی صدر ٹرمپ کا نیا دعویٰ
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » چین کے سرمایہ کاروں کے لیے ہمارے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں، وزیراعظم شہبازشریف
    بین الاقوامی

    چین کے سرمایہ کاروں کے لیے ہمارے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں، وزیراعظم شہبازشریف

    ستمبر 4, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Our doors are always open for Chinese investors, says Prime Minister Shehbaz Sharif
    بی ٹو بی کانفرنس پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا پیش خیمہ ثابت ہوگی: وزیراعظم
    Share
    Facebook Twitter Email

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ چین کے سرمایہ کاروں کے لیے ہمارے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں، بزنس ٹو بزنس کانفرنس پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا پیش خیمہ ثابت ہوگی ،چین کی ترقی ہمارے لیے رول ماڈل ہے، چین کی دوستی باہمی احترام، اعتماد اور تعاون پر مبنی ہے، چین نے ہمیشہ ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے، پاکستان اور چین کے تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں ۔

    بیجنگ: وزیراعظم شہباز شریف نے بیجنگ میں منعقدہ دوسری پاکستان-چین بزنس ٹو بزنس سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کیا، وزیراعظم نے کانفرنس میں شرکت کو باعثِ افتخار قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کانفرنس دونوں ممالک کی مضبوط دوستی کی عکاس ہے ۔

    شہباز شریف نے کہا کہ صدر شی جن پنگ نے 2015 میں اسلام آباد کا دورہ کرکے سی پیک کی بنیاد رکھی اور چین نے سی پیک کے تحت 35 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ۔

    وزیراعظم نے مزید کہا کہ چین کے تعاون سے سی پیک کے علاوہ اورنج ٹرین اور مختلف ڈیمز کی تعمیر ہوئی جبکہ سی پیک کی بدولت پاکستان میں تین سال کے عرصے میں توانائی بحران پر قابو پایا گیا ۔

    شہباز شریف نے کہا کہ سی پیک کے باعث زراعت اور صنعت کا شعبہ بحال ہوا، زراعت پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور پاکستان زراعت سمیت دیگر شعبوں میں چین کے تجربات اور ٹیکنالوجی سے استفادہ کر رہا ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان آئی ٹی، مصنوعی ذہانت، اور کان کنی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کا خواہاں ہے ۔

    وزیراعظم نے کہا کہ خصوصی اقتصادی زونز چین کے سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش مواقع فراہم کرتے ہیں، چینی صنعتوں کی پاکستان میں منتقلی سے سستی لیبر سمیت دیگر سہولتیں میسر ہوں گی، پاکستان، چین کے ساتھ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں تعاون چاہتا ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے اور سی پیک سے دونوں ملکوں کے تعلقات کو نئی جہت ملی ہے، وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان میں چینی شہریوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے اور چینی بہن بھائیوں کی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔

    شہباز شریف نے مزید کہا کہ چین دنیا کی دوسری بڑی معیشت ہے اور گزشتہ پریڈ میں چین کی عسکری برتری دنیا پر عیاں ہوئی۔

    پاکستان اور چین کے درمیان 21 مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں کے تبادلے ہوئے، مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں کے تحت 4.2 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری ہوگی ۔

    وزیراعظم نے کہا کہ سرمایہ کاروں کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ خوش آئند ہے، پیٹروکیمکل، آئرن، شمسی توانائی کے شعبے میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا، زراعت، الیکٹرک وہیکلز کے شعبے میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ۔

    شہباز شریف نے کہا کہ معاہدوں سےدونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو فروغ ملے گا، وزیراعظم نے ایس آئی ایف سی، سرمایہ کاری بورڈ سمیت متعلقہ اداروں کے کردار کی تعریف کی ۔

    انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون لائق تحسین ہے، یقین ہے کہ ہم اپنے اہداف حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے، کانفرنس ہماری اقتصادی ترقی کا لانگ مارچ ثابت ہوگی ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپنجاب میں مزید سیکڑوں دیہات زیر آب،46 افراد جاں بحق ، 38لاکھ متاثر، 13 لاکھ ایکڑ پر فصلیں تباہ
    Next Article افغانستان میں زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد 2200 سے تجاوز کر گئی، 4 ہزار سے زائد افراد زخمی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    قازقستان نے معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت اختیار کرلی،امریکی صدر ٹرمپ کا اعلان

    نومبر 7, 2025

    27ویں آئینی ترمیم پر مشاورت کیلئے آج طلب کیا گیا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی

    نومبر 7, 2025

    26 نومبر کیس، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور جنید اکبر کے وارنٹ گرفتاری جاری

    نومبر 7, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    قازقستان نے معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت اختیار کرلی،امریکی صدر ٹرمپ کا اعلان

    نومبر 7, 2025

    27ویں آئینی ترمیم پر مشاورت کیلئے آج طلب کیا گیا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی

    نومبر 7, 2025

    26 نومبر کیس، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور جنید اکبر کے وارنٹ گرفتاری جاری

    نومبر 7, 2025

    افغانستان کی جانب سے استنبول معاہدے کی خلاف ،پاک فوج کا موثر جواب

    نومبر 6, 2025

    جنوبی افریقہ نے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان کو شکست دیکر سیریز 1۔1 سے برابر کردی

    نومبر 6, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.