پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوری کے آخر میں آسٹریلیا کے دورۂ پاکستان کی تصدیق کر دی ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ سیریز کا آغاز 29 جنوری سے ہوگا جبکہ دوسرا اور تیسرا میچ بالترتیب 31 جنوری اور یکم فروری کو کھیلا جائے گا۔
تینوں میچز میں ٹاس شام 5:30 بجے جبکہ میچ کا آغاز شام 6 بجے ہوگا۔
پی سی بی کے مطابق آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ بدھ 28 جنوری کو لاہور پہنچے گا۔

