طورخم: پاکستان اور افغانستان نے مستقل فائربندی اورپاک افغان طورخم سرحد پر ہرقسم کی آمدورفت کے لیےکھولنے پراتفاق کر لیا ۔
خیبر طورخم سرحدی کشیدگی پر پاک افغان جرگہ مذاکرات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے اور اس حوالے سے پاکستانی جرگے کے رکن جواد حسین نے کہا کہ مستقل فائربندی اورطورخم تجارتی گزرگاہ ہرقسم کی آمدورفت کے لیےکھولنے پراتفاق ہو گیا ہے ۔
جواد حسین نے کہا کہ مشترکہ جرگہ نے افغان فورسزکی متنازع تعمیرات کوعارضی طورپر بند کرنےپراتفاق کیا ہے، متنازع تعمیرات کا مسئلہ آئندہ جوائنٹ چیمبرآف کامرس کےاجلاس تک ملتوی کرنےپراتفاق کیا ہے ۔
جواد حسین کا مزید کہنا تھا کہ جےسی سی کے آئندہ اجلاس میں متنازع تعمیرات کا مستقل فیصلہ کیا جائےگا، آئندہ اجلاس تک تجارتی گزرگاہ کھول دی جائےگی، اور آئندہ اجلاس کےلیےباہمی مشاورت سےتاریخ طےپائےگی ۔
یاد رہے کہ 21 فروری کو افغان فورسز پاکستانی حدود میں میں تعمیرات کر رہے تھے جس پر دونوں ممالک کے درمیان حالات کشیدہ ہوگئے اور طورخم سرحدی گزرگاہ کو ہر قسم آمدورفت کے لیے بند کر دیا گیا تھا ۔