Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, نومبر 13, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • صدقے تھیوا فیم سہیل اصغر کو دنیا سے رخصت ھوئے آج چار سال ھوگئے۔۔۔
    • ناصر علی سید کی عمدہ کاوش( خیال خاطر احباب) کی رسم پزیرائ 15 نومبر کو کی جارھی ھے۔۔۔
    • خیبر پختونخواہ کے ادبی حلقوں کو خیبرٹی وی نے ھمیشہ یاد رکھا۔۔
    • شینو مینو شو ۔ کی واپسی ناظرین کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا گیا ۔۔۔
    • بلدیاتی نظام کے حوالے سے ایک توجہ طلب اور سیرحاصل پروگرام( بنیاد) دیکھئے جمشید علی خان کے ساتھ۔
    • پولیس اور سی ٹی ڈی اہلکار خیبر پختونخوا کے امن کے ذمے دار، ضرورت پڑنے پر دیگر ادارے طلب کئے جائیں گے،امن جرگے کا اعلامیہ
    • 27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے بھی دوتہائی اکثریت سے منظور
    • افغانستان کے تاجر پاکستان پر انحصار کے بجائے متبادل راستوں کو اپنائیں، نائب وزیراعظم ملا برادر
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پاکستان کی مسلح افواج کی قوم کو یوم تکبیر پر مبارکباد
    اہم خبریں

    پاکستان کی مسلح افواج کی قوم کو یوم تکبیر پر مبارکباد

    مئی 28, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Pakistan Armed Forces congratulates the nation on Youm-e-Takbir
    یہ تاریخی کارنامہ قوم کے عزم، اتحاد اور باوقار و پرامن زندگی کے لیے انتھک جدوجہد کی عکاسی کرتا ہے،آئی ایس پی آر
    Share
    Facebook Twitter Email

    یومِ تکبیر کی 27ویں سالگرہ کے موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تمام سروسز چیفس نے پاکستانی عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے ۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یومِ تکبیر 1998 کے اُس تاریخی لمحے کی یاد دلاتا ہے، جب پاکستان نے ایٹمی قوت بن کر جنوبی ایشیا میں اسٹریٹیجک توازن بحال کیا، اور اپنے خودمختار دفاع کے حق کو منوایا، یہ تاریخی کارنامہ قوم کے عزم، اتحاد اور باوقار و پرامن زندگی کے لیے انتھک جدوجہد کی عکاسی کرتا ہے ۔

    آئی ایس پی آر کی کے مطابق پاکستان کی اسٹریٹیجک صلاحیت قومی امانت ہے، جو عوام کی اجتماعی امنگوں کی نمائندگی کرتی ہے، یومِ تکبیر کی یاد منانا اُن صاحبِ بصیرت قائدین کی دور اندیشی، ہمارے سائنسدانوں اور انجینئروں کی ذہانت، اور اُن تمام افراد کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے، جنہوں نے پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا ۔

    ترجما پاک فوج کا کہنا ہے کہ  آج کا دن پاکستان کے خودمختاری اور جغرافیائی سالمیت کے تحفظ کے لیے غیر متزلزل عزم کو اجاگر کرتا ہے، یہ ہمارے اس اصولی مؤقف کی توثیق ہے کہ قابلِ اعتبار کم سے کم دفاعی صلاحیت کے نظریے کے تحت ہم خطے میں امن اور اسٹریٹجک استحکام کے لیے پرعزم ہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج مادرِ وطن کے خلاف ہر قسم کے خطرات کا بھرپور دفاع کرنے کے لیے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کرتی ہیں، بطور ذمہ دار محافظینِ وطن، ہم یہ یقین دہانی کراتے ہیں کہ ہماری جوہری صلاحیت صرف دفاعی مقاصد کے لیے ہے اور یہ امن کی ضامن ہے ۔

    آئی ایس پی آر کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ آئیے! اس دن کے موقع پر ہم سب مل کر یہ عہد کریں کہ ہم چوکنا، متحد اور وطنِ عزیز کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں گے ۔

    بیان کے مطابق مسلح افواج قوم کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہیں، اُن قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہیں جنہوں نے اس سنگِ میل کو ممکن بنایا، اور مضبوط، مستحکم اور خودانحصار پاکستان کی جانب سفر جاری رکھنے کے عزم کی تجدید کرتی ہیں ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپاکستان کے ایٹمی قوت بننے کے27 سال مکمل، یوم تکبیر ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا
    Next Article خیبرپختونخوا:بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 3 افراد جاں بحق،7 زخمی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پولیس اور سی ٹی ڈی اہلکار خیبر پختونخوا کے امن کے ذمے دار، ضرورت پڑنے پر دیگر ادارے طلب کئے جائیں گے،امن جرگے کا اعلامیہ

    نومبر 12, 2025

    27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے بھی دوتہائی اکثریت سے منظور

    نومبر 12, 2025

    افغانستان کے تاجر پاکستان پر انحصار کے بجائے متبادل راستوں کو اپنائیں، نائب وزیراعظم ملا برادر

    نومبر 12, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    صدقے تھیوا فیم سہیل اصغر کو دنیا سے رخصت ھوئے آج چار سال ھوگئے۔۔۔

    نومبر 13, 2025

    ناصر علی سید کی عمدہ کاوش( خیال خاطر احباب) کی رسم پزیرائ 15 نومبر کو کی جارھی ھے۔۔۔

    نومبر 13, 2025

    خیبر پختونخواہ کے ادبی حلقوں کو خیبرٹی وی نے ھمیشہ یاد رکھا۔۔

    نومبر 13, 2025

    شینو مینو شو ۔ کی واپسی ناظرین کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا گیا ۔۔۔

    نومبر 13, 2025

    بلدیاتی نظام کے حوالے سے ایک توجہ طلب اور سیرحاصل پروگرام( بنیاد) دیکھئے جمشید علی خان کے ساتھ۔

    نومبر 13, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.