Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, اگست 13, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • یومِ آزادی پر شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں دفاعی سازوسامان کی شاندار نمائش
    • چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ کا بحریہ ٹاؤن کی جائیدادوں کی نیلامی کےخلاف کیس سننے سے انکار
    • اسلام آباد میں یومِ آزادی اور معرکہ حق کی شاندار گرینڈ تقریب آج منعقد ہوگی
    • بلوچستان میں رات کے وقت پبلک ٹرانسپورٹ کی گاڑیوں کی نقل و حرکت پر پابندی عائد
    • ویسٹ انڈیز نے تیسرے ون ڈے میں پاکستانی ٹیم کو شکست دیکر سیریز جیت لی
    • پاکستان اور امریکہ کے درمیان کالعدم ٹی ٹی پی سمیت تمام دہشتگرد گروہوں کے خلاف مؤثر حکمت عملی بنانے پر اتفاق
    • 10 مئی کے بعد ایک نیا پاکستان معرض وجود میں آیا،وزیراعظم شہبازشریف
    • باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر بم دھماکہ،2 اہلکار شہید ،18 زخمی، ذرائع
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » ایران میں محصور پاکستانیوں کی محفوظ واپسی کیلئے پاک فوج کے جامع انتظامات
    اہم خبریں

    ایران میں محصور پاکستانیوں کی محفوظ واپسی کیلئے پاک فوج کے جامع انتظامات

    جون 26, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Pakistan Army makes comprehensive arrangements for safe return of stranded Pakistanis in Iran
    ایران اسرائیل جنگ کے دوران 7 ہزار سے زائد پاکستانی شہری ایران میں محصور ہوگئے تھے ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    ایران اسرائیل جنگ کے دوران ایران میں محصور 7 ہزار سے زائد محصور پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی کے لیے پاکستان آرمی کی جانب سے جامع انتظامات کیے گئے ۔

    محصور پاکستانیوں میں طلباء اور زائرین شامل تھے، پاک فوج نے پاکستانی شہریوں کی بحفاظت وطن واپسی کے لیے گوادر بارڈر پر خصوصی انتظامات کیے ۔

    پاکستانی شہریوں کو ایران میں غیر یقینی صورت حال کا سامنا تھا، جس پر پاک فوج اور سول انتظامیہ کی مشترکہ کوششوں سے محصور پاکستانیوں کو محفوظ راستے سے واپس لایا گیا ۔

    پاک فوج نے ضلعی انتظامیہ، پولیس، ایف آئی اے اور کسٹمز کے تعاون سے سرحدی علاقے میں سیکیورٹی، طبی امداد، رہائش اور نقل و حمل کے مکمل انتظامات کیے ۔

    ہر پاکستانی شہری کو دستاویزی کارروائیوں میں آسانی فراہم کی گئی اور ان کی ضروریات کا خیال رکھا گیا، اس موقع پر گوادر کا سرحدی علاقہ قومی یکجہتی کا مرکز بنا رہا، جہاں پاک فوج کے جوانوں نے بے لوث خدمت کا مظاہرہ کیا ۔

    پاک فوج کی مسلسل کاوشوں نے یہ یقینی بنایا کہ تمام پاکستانی شہری بلا خوف و خطر اپنے وطن پہنچ سکیں، یہ مشن پاک فوج اور قوم کے درمیان گہرے رشتے کی عکاسی کرتا ہے ۔

    ہر پاکستانی شہری نے محسوس کیا کہ مشکل گھڑی میں اس کا وطن اور افواج ہر حال میں اس کے ساتھ کھڑی ہیں، پاک فوج کی کاوش اس عزم کی غماز ہے کہ وطن کی خدمت اور عوام کی حفاظت ان کا اولین فرض ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپاکستان آئندہ ماہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالے گا
    Next Article کوہستان کرپشن سکینڈل کيس کے 5 ارب روپے کے مشکوک بینک اکاؤنٹس منجمد
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    یومِ آزادی پر شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں دفاعی سازوسامان کی شاندار نمائش

    اگست 13, 2025

    چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ کا بحریہ ٹاؤن کی جائیدادوں کی نیلامی کےخلاف کیس سننے سے انکار

    اگست 13, 2025

    اسلام آباد میں یومِ آزادی اور معرکہ حق کی شاندار گرینڈ تقریب آج منعقد ہوگی

    اگست 13, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    یومِ آزادی پر شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں دفاعی سازوسامان کی شاندار نمائش

    اگست 13, 2025

    چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ کا بحریہ ٹاؤن کی جائیدادوں کی نیلامی کےخلاف کیس سننے سے انکار

    اگست 13, 2025

    اسلام آباد میں یومِ آزادی اور معرکہ حق کی شاندار گرینڈ تقریب آج منعقد ہوگی

    اگست 13, 2025

    بلوچستان میں رات کے وقت پبلک ٹرانسپورٹ کی گاڑیوں کی نقل و حرکت پر پابندی عائد

    اگست 13, 2025

    ویسٹ انڈیز نے تیسرے ون ڈے میں پاکستانی ٹیم کو شکست دیکر سیریز جیت لی

    اگست 12, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.