Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اتوار, مارچ 8, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • بنگلا دیش کے خلاف ون ڈے سیریز، قومی کرکٹ ٹیم ڈھاکہ پہنچ گئی
    • چین کا امریکہ اور اسرائیل سے ایران پر حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ
    • خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کا خفیہ معلومات پر آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 13دہشت گرد ہلاک
    • جنوبی وزیرستان لوئر: وانا رستم بازار میں دھماکہ، 2 پولیس اہلکار شہید، 25 افراد زخمی
    • جی ایچ کیو حملہ کیس، مرادسعید، شبلی فراز،عمر ایوب سمیت دیگر کو 10،10 سال قید کی سزا
    • فیلڈ مارشل عاصم منیر اور سعودی وزیر دفاع کی ملاقات، خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
    • وزیراعظم شہبازشریف کی بچت کا لائحہ عمل بنانے اور عوام پر بوجھ کم کرنیکی ہدایت
    • ایران کی پڑوسی ممالک کیخلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہ کرنے کی یقین دہانی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » دنیا مودی کے عالمی اصولوں کےخلاف نفرت انگیز بيانات کا نوٹس لے، پاکستان کا مطالبه
    اہم خبریں

    دنیا مودی کے عالمی اصولوں کےخلاف نفرت انگیز بيانات کا نوٹس لے، پاکستان کا مطالبه

    مئی 27, 2025Updated:مئی 27, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Pakistan demands that the world take notice of Modi's hateful statements against global principles
    پاکستان ان بیانات کو ایک غیر ذمہ دارانہ اشتعال انگیزی کے طور پر دیکھتا ہے، ترجمان
    Share
    Facebook Twitter Email

    پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی گجرات میں حالیہ تقریر کو نفرت انگیز، پرتشدد اور عالمی اصولوں کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ،پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت کے ریاستی طرزِ عمل میں مسلسل سنجیدگی اور شائستگی کی کمی پر افسوس ہے ۔

    گجرات میں جلسے سے بھارتی وزیراعظم کے نفرت انگیز خطاب پر اپنے ردعمل میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے وزیرِ اعظم کے حالیہ بیان کا نوٹس لیا ہے، یہ بیان گجرات میں ’انتخابی تھیٹر‘ نما جلسے میں دیا گیا، بجائے اس کے کہ مودی ایٹمی طاقت کے سربراہِ مملکت کے شایانِ شان سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے، ان کے بیان میں نفرت پر مبنی تشدد کی ترغیب انتہائی تشویشناک ہے ۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ نہ صرف اس تقریر کے مواد کی وجہ سے بلکہ غیر مستحکم خطے میں اس خطرناک نظیر کی وجہ سے ہمیں بھارت کے ریاستی طرزِ عمل میں مسلسل سنجیدگی اور شائستگی کی کمی پر افسوس ہے ۔

    دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق مودی کے ایسے بیانات اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے بنیادی اصولوں کی صریح خلاف ورزی ہیں، جو رکن ممالک کو پابند کرتے ہیں کہ وہ تنازعات کو پرامن طریقے سے حل کریں اور کسی بھی ریاست کی خودمختاری یا سیاسی آزادی کے خلاف طاقت کے استعمال یا اس کی دھمکی سے باز رہیں ۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ان بیانات کو ایک غیر ذمہ دارانہ اشتعال انگیزی کے طور پر دیکھتا ہے، جس کا مقصد مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں اور آبادیاتی تبدیلی کے عمل سے توجہ ہٹانا ہے ۔

    دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کا اقوامِ متحدہ کے امن مشنز میں صفِ اول کا کردار اور عالمی انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں مسلسل تعاون کسی بھی جارحانہ بیان سے کہیں زیادہ بامعنی ہے ۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اگر انتہا پسندی واقعی بھارتی حکومت کے لیے تشویش کا باعث ہے، تو اسے چاہیے کہ وہ اپنے اندر جھانکے، جہاں اکثریتی انتہا پسندی، مذہبی عدم برداشت، اور اقلیتوں کے منظم استحصال میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، جو ہندوتوا کی بڑھتی ہوئی پُرتشدد سوچ کے زیرِ اثر ہے ۔

    بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان باہمی احترام اور خودمختار مساوات کی بنیاد پر امن کے لیے پرعزم ہے، تاہم، اپنی سلامتی یا علاقائی سالمیت کو درپیش کسی بھی خطرے کا مؤثر اور مناسب جواب دیا جائے گا، جیسا کہ اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت ہمارا حق ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپشاور:پیپلز پارٹی کا پی ٹی آئی حکومت کی کرپشن کے خلاف سخت احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں تصادم،شیلنگ، بلاول کی مذمت
    Next Article کیا پاکستان بھی نائیجیریا کی طرح آئی ایم ایف سے آزاد ہو سکتا ہے؟
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    چین کا امریکہ اور اسرائیل سے ایران پر حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ

    مارچ 8, 2026

    خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کا خفیہ معلومات پر آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 13دہشت گرد ہلاک

    مارچ 8, 2026

    جنوبی وزیرستان لوئر: وانا رستم بازار میں دھماکہ، 2 پولیس اہلکار شہید، 25 افراد زخمی

    مارچ 7, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    بنگلا دیش کے خلاف ون ڈے سیریز، قومی کرکٹ ٹیم ڈھاکہ پہنچ گئی

    مارچ 8, 2026

    چین کا امریکہ اور اسرائیل سے ایران پر حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ

    مارچ 8, 2026

    خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کا خفیہ معلومات پر آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 13دہشت گرد ہلاک

    مارچ 8, 2026

    جنوبی وزیرستان لوئر: وانا رستم بازار میں دھماکہ، 2 پولیس اہلکار شہید، 25 افراد زخمی

    مارچ 7, 2026

    جی ایچ کیو حملہ کیس، مرادسعید، شبلی فراز،عمر ایوب سمیت دیگر کو 10،10 سال قید کی سزا

    مارچ 7, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.