پشاور( حسن علی شاہ سے) پروڈیوسر ڈائریکٹر اور ڈرامہ نگار رشید سہیل پراچہ نے کہا ھے کہ نشتر ھال پشاور پورے صوبہ میں واحد ٹقافتی مرکز ھے جو اس وقت ثقافتی سرگرمیوں سے محروم دکھائی دیتا ھے۔ ماضی میں بعض پیسہ پرستوں نے ثقافتی اور ویلفیئر شوز کی آڑ میں یہاں لچر بیہودہ شوز پیش کرکے ھرخاص وعام کا مزاج بگاڑا۔
یہی وجہ ھے کہ آج یہاں اگر نصیحت آموز ڈرامہ پیش کیا جائے تو کوئی بھی شریف النفس شہری فیملی سمیت آنے سے گریز کرتا ھے رشید سہیل پراچہ نے کہا کہ ھماری ایسوسی ایشن نشتر ھال کی ثقافتی حیثیت کو بحال کرنے میں عملی اقدامات اٹھائے گی۔