Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, اگست 30, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • سہ ملکی سیریز میں پاکستان کی دوسری کامیابی، یو اے ای کو 31 رنز شکست
    • پشاور:شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال، کشتیوں کے ذریعے 300 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا
    • پشاور: گھڑی قمردین میں فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، 3 افراد جاں بحق
    • دو ماہ کے دوران بارشوں اور سیلاب میں 831 افراد جان سے گئے، خیبر پختونخوا میں 480، پنجاب میں 191 افراد جاں بحق
    • وزیر اعظم شہباز شریف اہم دورے پر چین پہنچ گئے
    • سکھ برادری کا پاک فوج کو سلام
    • کوہاٹ میں پولیس پر حملے کے بعد جوابی آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک
    • پنجاب میں سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 30 ہوگئی، صوبائی وزیر کی تصدیق
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » ہماری کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز جیت کر پاکستانیوں کو بہترین تحفہ دیا، وزیراعظم
    اہم خبریں

    ہماری کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز جیت کر پاکستانیوں کو بہترین تحفہ دیا، وزیراعظم

    دسمبر 20, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز جیت کر پاکستانی کرکٹ شائقین کو بہترین تحفہ دیا ہے۔

    انہوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں، کوچز، چیئرمین پی سی بی اور متعلقہ حکام کی محنت کی پذیرائی کی ہے۔

    وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ میں شاندار کم بیک کیا۔ پُر امید ہوں آئندہ میچز بالخصوص چیمپیئنز ٹرافی میں بھی ٹیم شاندار کھیل کا مظاہرہ کرے گی۔

    دوسری جانب چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرا ون ڈے میچ اور سیریز جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ کھلاڑیوں نے ٹیم ورک کا بہترین مظاہرہ کرکے سیریز اپنے نام کی، محمد رضوان، بابراعظم اور کامران غلام نے عمدہ بلے بازی کرکے جیت کی بنیاد رکھی۔ امید ہے کہ چیمپیئنز ٹرافی ٹورنامنٹ میں بھی پاکستانی ٹیم ایسی شاندار کارکردگی دکھائے گی۔

    یاد رہے کہ پاکستان نے 3 میچز کی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ کو 81 رنز سے شکست دیکر سیریز اپنے نام کی ہے۔ جنوبی افریقا کی دعوت پر پاکستان ٹیم 49.5 اوورز میں 329 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔ پاکستان نے 3 میچز کی سیریز میں جنوبی افریقہ پر 0-2 کی برتری حاصل کرلی ہے۔

    پاکستان نے تیسری مرتبہ جنوبی افریقہ میں ون ڈے سیریز جیتی ہے۔ پاکستان اکیسویں صدی میں جنوبی افریقہ میں 3 مرتبہ ون ڈے سیریز جیتنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleوزیرداخلہ کی علی امین گنڈا پور کو قیام امن کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی
    Next Article ڈھاکہ ایئرپورٹ پر پاکستانی مسافروں کی جانچ پڑتال کیلیے قائم سیکیورٹی ڈیسک ختم
    Web Desk

    Related Posts

    سہ ملکی سیریز میں پاکستان کی دوسری کامیابی، یو اے ای کو 31 رنز شکست

    اگست 30, 2025

    پشاور:شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال، کشتیوں کے ذریعے 300 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا

    اگست 30, 2025

    پشاور: گھڑی قمردین میں فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، 3 افراد جاں بحق

    اگست 30, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    سہ ملکی سیریز میں پاکستان کی دوسری کامیابی، یو اے ای کو 31 رنز شکست

    اگست 30, 2025

    پشاور:شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال، کشتیوں کے ذریعے 300 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا

    اگست 30, 2025

    پشاور: گھڑی قمردین میں فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، 3 افراد جاں بحق

    اگست 30, 2025

    دو ماہ کے دوران بارشوں اور سیلاب میں 831 افراد جان سے گئے، خیبر پختونخوا میں 480، پنجاب میں 191 افراد جاں بحق

    اگست 30, 2025

    وزیر اعظم شہباز شریف اہم دورے پر چین پہنچ گئے

    اگست 30, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.