تھائی لینڈ میں ہونے والے پاک بھارت باکسنگ مقابلے میں پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے بھارتی حریف کو پچھاڑ کر شکست سے دوچار کردیا، پاکستانی باکسر نے بھارتی حریف ترجوت سنگھ باوا کوچوتھے راؤنڈ میں زیر کرکے فتح اپنے نام کر لی ۔
تیسرے راؤنڈ میں ہی بھارتی باکسر ترجوت سنگھ باوا لڑکھڑا گئے تھے، چوتھے راؤنڈ میں ریفری نے بھارتی باکسر کی خراب حالت دیکھ کر مزید کھیل کو روک کر پاکستانی باکسر کو ٹیکنیکل ناک آؤٹ کی بنیاد پر فاتح قرار دے دیا ۔
مڈل ویٹ کیٹیگری میں شہیر آفریدی کی یہ 18 ویں فائٹ تھی، اس کامیابی کے بعد سندھ پولیس سے تعلق رکھنے والے کمانڈو شہیر آفریدی دنیا کے 50 بہترین باکسر میں شامل ہوگئے ۔
شہیر آفریدی نے اب تک 18 مقابلے لڑے، 16 میں کامیاب رہے ، ایک ہارے اور ایک برابر رہا جبکہ ان کے بھارتی حریف ترجوت سنگھ باوا پروفیشنل باکسنگ میں اب تک ناقابل شکست تھے ۔