Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, ستمبر 9, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • ایشیا کپ، افتتاحی میچ میں افغانستان نے ہانگ کانگ کو 94 رنز سے ہرادیا
    • ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں کمی، نوٹیفکیشن جاری
    • اسرائیلی حملہ اشتعال انگیز اور قطر کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے،پاکستان کا سخت ردعمل
    • وزیر اعظم کی دوحہ میں اسرائیلی حملے کی مذمت، قطر اور فلسطینیوں کیساتھ کھڑے ہیں، شہبازشریف
    • 9 مئی کیس: یاسمین راشد، اعجاز چودھری، محمود الرشید، سرفراز چیمہ کو 10،10 سال قیدکی سزا، شاہ محمود بری
    • خیبرپختونخوا میں ٹیچنگ کے لیے لائسنس رکھنا لازمی قرار
    • اسرائیل کا قطر میں فضائی حملہ، حماس کے سینیئر رہنما خلیل الحیہ شہید
    • خیبر نیوز کے ٹاک شو "کراس ٹاک” میں آٹے کی پابندی، گندم بحران اور سیاسی معاملات پر تفصیلی بحث
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پہلگام واقعہ پر پاکستان کا ردعمل ذمہ دارانہ رہا ہے،وزیراعظم شہبازشریف
    اہم خبریں

    پہلگام واقعہ پر پاکستان کا ردعمل ذمہ دارانہ رہا ہے،وزیراعظم شہبازشریف

    مئی 3, 2025Updated:مئی 3, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Pakistan's response to Pahalgam incident has been responsible, says Prime Minister Shehbaz Sharif
    بھارت پہلگام واقعے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا کسی بھی قسم کا ثبوت دینے میں ناکام رہا ہے،وزیراعظم
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ کے بعد ہندوستان کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے باوجود پاکستان کا ردعمل ذمہ دارانہ رہا ہے،پاکستان نے ہمیشہ ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کی ہے ۔

    وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان نیزیرولو نے آج وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی،ملاقات کے دوران وزیراعظم نے صدر رجب طیب ایردوان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور 22 اپریل 2025 کو اپنے حالیہ دورہ انقرہ کا ذکر کیا جہاں پر دونوں رہنماؤں نے متعدد شعبوں میں پاک ترک تعلقات کو آگے بڑھانے پر گفتگو کی تھی ۔

    وزیراعظم نے صدر ایردوان کا جنوبی ایشیا میں امن و امان کی موجودہ صورتحال میں پاکستان کی حمایت کے ساتھ ساتھ خطے میں امن کے مطالبے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے لیے ترکیہ کی حمایت دونوں ممالک اور ان کے عوام کے درمیان تاریخی اور گہرے برادرانہ تعلقات کی عکاس ہے ۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ پہلگام واقعہ کے بعد ہندوستان کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے باوجود پاکستان کا ردعمل ذمہ دارانہ رہا ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان نے ہمیشہ ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں عظیم قربانیاں دی ہیں، جن میں 90,000 ہلاکتیں اور 152 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ کا معاشی نقصان شامل ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کے اقدامات پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں سے توجہ ہٹانے کی مذموم کوشش ہے ۔

    وزیر اعظم نےکہا کہ بھارت پہلگام واقعے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا کسی بھی قسم کا ثبوت دینے میں ناکام رہا ہے اور وہ پاکستان کو پہلگام واقعہ سے جوڑنے کی سازش کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے ابھی تک پہلگام واقعے کے پس پردہ حقائق کا پتہ لگانے کے لیے قابل اعتماد، شفاف اور غیر جانبدار بین الاقوامی تحقیقات کی پاکستان کی پیشکش کا جواب دینا ہے۔ پاکستان ایسی تحقیقات میں مکمل تعاون کرے گا اور اگر ترکیہ اس میں شامل ہوتا ہے تو اس کا خیرمقدم کیا جائے گا ۔

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اس وقت اپنی اقتصادی بحالی اور ترقی پر اپنی مکمل توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے جس کے لیے اسے اپنے پڑوس میں امن اور سلامتی کی ضرورت ہے ۔

    ترک سفیر نے وزیر اعظم کو بتایا کہ ترکیہ پاکستان کے موقف کا حامی ہے۔ ترک سفیر نے پاکستان کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے خطے میں کشیدگی کو کم کرنے اور جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے موجودہ بحران میں تحمل سے کام لینے پر زور دیا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپاکستان کا کھیل کے میدان میں پہلی بار بھارت کو کرارا جواب
    Next Article پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے بھارتی حریف کو پچھاڑ دیا
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں کمی، نوٹیفکیشن جاری

    ستمبر 9, 2025

    اسرائیلی حملہ اشتعال انگیز اور قطر کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے،پاکستان کا سخت ردعمل

    ستمبر 9, 2025

    وزیر اعظم کی دوحہ میں اسرائیلی حملے کی مذمت، قطر اور فلسطینیوں کیساتھ کھڑے ہیں، شہبازشریف

    ستمبر 9, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    ایشیا کپ، افتتاحی میچ میں افغانستان نے ہانگ کانگ کو 94 رنز سے ہرادیا

    ستمبر 9, 2025

    ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں کمی، نوٹیفکیشن جاری

    ستمبر 9, 2025

    اسرائیلی حملہ اشتعال انگیز اور قطر کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے،پاکستان کا سخت ردعمل

    ستمبر 9, 2025

    وزیر اعظم کی دوحہ میں اسرائیلی حملے کی مذمت، قطر اور فلسطینیوں کیساتھ کھڑے ہیں، شہبازشریف

    ستمبر 9, 2025

    9 مئی کیس: یاسمین راشد، اعجاز چودھری، محمود الرشید، سرفراز چیمہ کو 10،10 سال قیدکی سزا، شاہ محمود بری

    ستمبر 9, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.