ایران کی جانب سے پاکستان پر بلاجواز حملے کےبعد پاکستان نے بھی بھرپور جواب دے دیا۔ بلوچستان پر حملے کے ردعمل میں آپریشن مرگ بار ، سرمچار کے ذریعے ایران کو سبق دے دیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے ایران کے صوبے سیستان میں دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کو نشانہ بنایا، جس سے متعدد دہشتگرد مارے گئے۔ دہشت گرد ایران کے حکومتی عمل داری سے محروم علاقوں میں مقیم تھے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید بتایا ہے کہ گزشتہ کئی برسوں کے دوران پاکستان دہشتگردوں کی پناہ گاہوں سے متعلق اپنے تحفظات ایران کے ساتھ شیئر کر رہا ہے۔
ایران نے دو روز قبل بلوچستان کے علاقے سرحدی علاقے میں میزائل اور ڈرون حملے کر کے 2 بچیوں کو شہید اور 3 کو زخمی کر دیا تھا جسے پاکستان نے اپنی خود مختاری کی خلاف ورزی اور دو طرفہ تعلقات کے منافی قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ اس حملے کی تمام تر ذمہ داری ایران پر عائد ہوتی ہے۔