پیرس اولمپکس میں مینز جیولین تھرو مقابلے کیلئے پاکستان کے اولمپئین ارشد ندیم نے ايک بارپھرفائنل کی دوڑ میں جگہ بنالی۔
مینز جولین تھرو کا فائنل جمعرات کو کھیلا جائے گا جس میں پاکستان،بھارت اور افریقی ملک گیرانڈا کے اولمپئین کے درمیان گولڈ مڈل کیلئے مقابلہ ہوگا ۔
مینز جیولین تھرو مقابلے میں دفاعی چیمپئن بھارت کے نیرج چوپڑا نے پہلی تھرو 89 اعشارئیہ 34 میٹر کی لگائی اور فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
پاکستان کے اولمپئین ارشد ندیم نے پہلی تھرو 86 اعشارئیہ 59 میٹر کی اور تیسرے نمبر پر رہے جبکہ افریقی ملک گیرانڈا کے اسپیشلسٹ نے 88.63 کی تھرو لگائی اور دوسری پوزیشن پر رہے۔
مینز جیولین تھرو کا فائنل 8 اگست کو ہوگا جس میں نیرج چوپڑا، ارشد ندیم اور اے پیٹرز مدمقابل آئیں گے۔