Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, ستمبر 6, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پاک فوج کا یوم دفاع انتہائی سادگی اور عاجزی کے ساتھ منانے کا اعلان
    • خیبرپختونخوا کے 9 جوڈیشل افسران نوکری سے فارغ کردیئے گئے
    • یو اے ای کو شکست، سہ فریقی سیریز کا فائنل اتوار کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلا جائے گا
    • تین ملکی سیریز: پاکستان نے یو اے ای کو 31 رنز سے ہراکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
    • کوہاٹ میں دہشتگردوں کی فائرنگ، انسپکٹر سمیت 2 پولیس اہلکار شہید
    • ایبٹ آباد میں ڈمپر نے سکول کے بچوں کو کچل ڈالا، 3 جاں بحق، 5 شدید زخمی
    • افغانستان میں تباہ کن زلزلے کے بعد خطرناک آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی جاری
    • 6 سے 10 ستمبر تک خیبر پختونخوا سمیت مختلف علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشنگوئی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پاک فوج کا یوم دفاع انتہائی سادگی اور عاجزی کے ساتھ منانے کا اعلان
    اہم خبریں

    پاک فوج کا یوم دفاع انتہائی سادگی اور عاجزی کے ساتھ منانے کا اعلان

    ستمبر 5, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Paying tribute to the martyrs, Defence Day will be celebrated with utmost simplicity and humility, says Pakistan Army spokesperson
    6 ستمبر 1965 پاکستانی قوم کے غیر متزلزل عزم اور ناقابل شکست حوصلے کی علامت ہے، آئی ایس پی آر
    Share
    Facebook Twitter Email

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے شہدا اور ان کے اہل خانہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم دفاع و شہدا انتہائی سادگی اور عاجزی کے ساتھ منایا جائے گا ۔

    راولپنڈی: آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف  اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے یوم دفاع و شہدا کی 60 ویں سالگرہ پر بہادر شہدا اور ان کے اہل خانہ کو خراجِ عقیدت پیش کیا ۔

    آئی ایس پی آر نے کہا کہ  6 ستمبر 1965 پاکستانی قوم کے غیر متزلزل عزم اور ناقابل شکست حوصلے کی علامت ہے، اس روز پاکستانی افواج نے پوری قوم کی بھرپور حمایت سے دشمن کی عددی اور عسکری برتری کو خاک میں ملاتے ہوئے اس کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا ۔

    آئی ایس پی آر نے بیان میں کہا کہ شہدا اور غازیوں کی جرات اور قربانیوں نے تاریخ پر یہ لازوال نقش ثبت کیا کہ متحد قوم کو کوئی شکست نہیں دے سکتا ۔

    مزید کہا کہ ہمارے شہدا کی بہادری آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے اور ان کی عظیم قربانیاں ہمیشہ زندہ رہیں گی، آج پوری قوم اپنے شہدا، غازیوں اور ان کے اہل خانہ کو سلامِ عقیدت پیش کرتی ہے ۔

    آئی ایس پی آر نے کہا کہ مسلح افواج نہ صرف بیرونی جارحیت اور دہشت گردی کے مقابل ڈٹی رہیں بلکہ ہر قدرتی آفت اور آزمائش میں پاکستانی عوام کے شانہ بشانہ کھڑی رہیں، موجودہ سیلاب متاثرین کی بحالی اور امداد کے لیے بھی افواج پاکستان بھرپور تعاون فراہم کریں گی اور یوم دفاع و شہدا انتہائی سادگی اور عاجزی کے ساتھ منایا جائے گا ۔

    آئی ایس پی آر نے کہا کہ آج کا دن ہمیں اس عہد کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے کہ افواجِ پاکستان مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ہر وقت چوکس اور تیار ہیں، پاکستان کے امن و استحکام کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleخیبرپختونخوا کے 9 جوڈیشل افسران نوکری سے فارغ کردیئے گئے
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    خیبرپختونخوا کے 9 جوڈیشل افسران نوکری سے فارغ کردیئے گئے

    ستمبر 5, 2025

    یو اے ای کو شکست، سہ فریقی سیریز کا فائنل اتوار کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلا جائے گا

    ستمبر 5, 2025

    تین ملکی سیریز: پاکستان نے یو اے ای کو 31 رنز سے ہراکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

    ستمبر 5, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پاک فوج کا یوم دفاع انتہائی سادگی اور عاجزی کے ساتھ منانے کا اعلان

    ستمبر 5, 2025

    خیبرپختونخوا کے 9 جوڈیشل افسران نوکری سے فارغ کردیئے گئے

    ستمبر 5, 2025

    یو اے ای کو شکست، سہ فریقی سیریز کا فائنل اتوار کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلا جائے گا

    ستمبر 5, 2025

    تین ملکی سیریز: پاکستان نے یو اے ای کو 31 رنز سے ہراکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

    ستمبر 5, 2025

    کوہاٹ میں دہشتگردوں کی فائرنگ، انسپکٹر سمیت 2 پولیس اہلکار شہید

    ستمبر 5, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.