پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت نے پشاور سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 32 پر انتخاب لڑنے کا اعلان کر دیا، ان کاکہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے انہیں کہا ہےسیٹ پر انتخاب لڑنے کا۔
اس کے بارے میں پارٹی کی صوبائی قیادت منفرد رائے رکھتی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی قیادت این اے 32 کے لیے مقامی رہنماء کو امیدوار بنانا چاہتی ہے۔اطلاعات کے مطابق سینئر نائب صدر پی ٹی آئی تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا ہے کہ بہتر ہوگا پشاور کی نشست پر پشاور کا ہی رہنماء الیکشن لڑے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کس نے کہاں سے الیکشن لڑنا ہے یہ فیصلہ پارٹی نے کرنا ہے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنماء شیر افضل مروت نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کر دیا کہ مجھے بانی پی ٹی آئی نے پشاور سے انتخابات لڑنے کا حکم دیا ہے اور میں ان کے حکم پر پشاور سے انتخابات لڑوں گا۔
پشاور: مخالفت کے باوجود این اے 32 پر شیر افضل مروت انتخاب لڑنے کیلئَے تیار
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔1 Mins Read