بلوچستان کے ضلع پشین میں سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جس میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔
کوئٹہ: ترجمان سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پشین میں محکمہ انسداد دہشتگردی کے اہلکاروں نے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کی۔
ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ کارروائی کے دوران دہشتگردوں اور سی ٹی ڈی کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ۔
ترجمان کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے 2 مشین گن، 2 نائن ایم ایم پستول اور 2 دستی بم برآمد ہوئے جب کہ کارروائی میں دھماکہ خیز مواد اور ڈیٹونیٹرز بھی برآمد ہوا ۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ہلاک دہشتگردوں کی شناخت اور دیگر تفتیش جاری ہے ۔