پاک فضائی کے قومی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ7 ستمبر 1965 کے دن پاک فضائیہ کے شاہینوں نے جرات، بہادری اور شجاعت کی تاریخ رقم کی ۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عددی تعداد میں کم ہونے کے باوجود پاک فضائیہ کے بہادر جوانوں نے اپنی بہادری سے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا ۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ایم ایم عالم نے ایک منٹ کے اندر دشمن کے پانچ طیارے تباہ کر کے دشمن کے غرور کو خاک میں ملا دیا ۔وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فضائیہ کے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یوم فضائی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دشمن کے حملے کو ناکام بنانے میں پاک فضائیہ کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ وطن عزیز کی فضائی حدود کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت تیار پاک فضائیہ کے شاہینوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، پاک فضائیہ نے کم وسائل کے باوجود جنگ ستمبر میں دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے شاہینوں نے 1965 کی جنگ میں فضاؤں میں مکمل حکمرانی قائم کی، ایم ایم عالم نے ایک منٹ کے اندر دشمن کے 5 طیارے تباہ کر کے تاریخ رقم کی۔
پیر, نومبر 11, 2024
بریکنگ نیوز
- بلوچستان حکومت نے کوئٹہ دھماکے میں شہادتوں پر تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا
- چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کی عدم شرکت، پی سی بی کا سخت مؤقف اپنانے کا فیصلہ
- ملک بھر میں سموگ کا راج
- شمالی وزیرستان:پاک افغان بارڈر سے دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام ، 4 دہشتگرد ہلاک،2 زخمی
- زاہد خان نے عوامی نیشنل پارٹی چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرلی
- شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک،6 زخمی
- پاکستان نے 22 سال بعد آسٹریلوی سرزمین پر ون ڈے سیریز جیت کر تاریخ رقم کرلی
- سموگ کا عذاب: لندن سے لاہور تک