Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

خیبر میں پولیس نے منشیات کے خلاف بڑی کارروائی کی

خیبر میں پولیس نے منشیات کے خلاف بڑی کارروائی کی۔ پولیس نے کارروائی میں مشکوک ٹرک کے خفیہ خانوں سے اربوں روپے کی منشیات برآمد کی ہے۔

ضلع خیبر کے ڈی پی او سلیم عباس کلاچی نے بتایا ہے کہ خیبر کے علاقے شاکس میں پولیس کو خفیہ اطلاع ملی۔ جس پر پولیس  نے ناکہ بندی کی اور مشکوک ٹرک کے خفیہ خانوں سے 67 کلوگرام تک ہیروئن برآمد کرلی۔

پولیس کے مطابق منشیات کو کوئٹہ سے خیبر میں منتقل کیا جارہا تھا جبکہ اس کارروائی کے نتیجے میں3 ملزمان کو گرفتار کر لئے گئے ہیں۔ان کو تفتیش کے لیے تھانہ جمرود میں منتقل کردیا گیا ہے۔ ڈی پی او کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پکڑی گئی منشیات کی قیمت تقریباً 3 ارب 61 کروڑ روپے ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.