Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, نومبر 7, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • قازقستان نے معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت اختیار کرلی،امریکی صدر ٹرمپ کا اعلان
    • 27ویں آئینی ترمیم پر مشاورت کیلئے آج طلب کیا گیا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی
    • 26 نومبر کیس، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور جنید اکبر کے وارنٹ گرفتاری جاری
    • افغانستان کی جانب سے استنبول معاہدے کی خلاف ،پاک فوج کا موثر جواب
    • جنوبی افریقہ نے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان کو شکست دیکر سیریز 1۔1 سے برابر کردی
    • بلوچستان بھر میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ، اعلامیہ جاری
    • فیلڈ مارشل عاصم منیر سے برطانوی چیف آف جنرل سٹاف سر چارلس واکر کی جی ایچ کیو میں ملاقات
    • پاکستان اور بھارت کی جنگ میں 8 طیارے مار گرائے گئے،امريکی صدر ٹرمپ کا نیا دعویٰ
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » صدر ٹرمپ امن کے علمبردار ہیں، وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی صدر سے ملاقات
    بین الاقوامی

    صدر ٹرمپ امن کے علمبردار ہیں، وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی صدر سے ملاقات

    ستمبر 26, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    President Trump is a champion of peace, Prime Minister Shehbaz Sharif and Field Marshal Asim Munir meet with the US President
    وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے صدر ٹرمپ کی کوششوں کی تعریف کی، اعلامیہ
    Share
    Facebook Twitter Email

    وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امن کا علم بردار قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کی قیادت میں پاک امریکہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

    وزیراعظم آفس کے جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وائٹ ہاؤس میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں ملاقات کی ۔

    وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کو  امن کا علمبردار قرار دیتے ہوئے عالمی سطح پر تنازعات کے خاتمے کے لیے ان کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا اور پاک بھارت سیزفائر میں ان کی جرات مندانہ قیادت اور فیصلہ کن کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے جنوبی ایشیا میں ایک بڑے سانحے کو ٹالا جا سکا ۔

    مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے صدر ٹرمپ کی کوششوں کی تعریف کی، بالخصوص نیویارک میں مسلم دنیا کے اہم رہنماؤں کو مدعو کر کے امن کے قیام کے لیے جامع مشاورت کو قابلِ تحسین قرار دیا ۔

    وزیراعظم نے پاکستان اور امریکا کے درمیان رواں سال ہونے والے ٹیرف معاہدے پر بھی صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پاک امریکا دیرینہ شراکت داری کو سراہتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ کی قیادت میں یہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے ۔

    اس موقع پر انہوں نے امریکی کمپنیوں کو پاکستان کے زراعت، آئی ٹی، معدنیات اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی ۔

    دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے کی سلامتی اور انسداد دہشتگردی پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ وزیراعظم نے انسداد دہشتگردی میں پاکستان کے کردار کی توثیق پر صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا اور سکیورٹی و انٹیلیجنس کے شعبوں  میں تعاون کو مزید بڑھانے پر زور دیا ۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت بھی دی ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپاکستان نے بنگلادیش کو شکست دیکر ایشیا کپ کے فائنل کيلئے کوالیفائی کرلیا
    Next Article ڈی آئی خان: خوفناک ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    قازقستان نے معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت اختیار کرلی،امریکی صدر ٹرمپ کا اعلان

    نومبر 7, 2025

    27ویں آئینی ترمیم پر مشاورت کیلئے آج طلب کیا گیا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی

    نومبر 7, 2025

    26 نومبر کیس، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور جنید اکبر کے وارنٹ گرفتاری جاری

    نومبر 7, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    قازقستان نے معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت اختیار کرلی،امریکی صدر ٹرمپ کا اعلان

    نومبر 7, 2025

    27ویں آئینی ترمیم پر مشاورت کیلئے آج طلب کیا گیا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی

    نومبر 7, 2025

    26 نومبر کیس، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور جنید اکبر کے وارنٹ گرفتاری جاری

    نومبر 7, 2025

    افغانستان کی جانب سے استنبول معاہدے کی خلاف ،پاک فوج کا موثر جواب

    نومبر 6, 2025

    جنوبی افریقہ نے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان کو شکست دیکر سیریز 1۔1 سے برابر کردی

    نومبر 6, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.