بنوں کینٹ پر حملہ کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ اس حملہ میں شامل 16 دہشت گردوں میں سے 2دہشتگرد افغان شہری ہیں، جن کی شناخت عبد الہادی عرف حماس مہاجر اور شمس اللہ حیدری کے ناموں سے ہوئی۔
تفتیشی ٹیم کے مطابق بنوں کینٹ خودکش حملہ کی تحقیقات میں شامل 16 دہشت گردوں میں سے 2 کی شناخت افغان شہریوں کے طور پر ہوئی ہے، ان افغانی دہشت گردوں کی شناخت عبد الہادی عرف حماس مہاجر اور شمس اللہ حیدری کے ناموں سے ہوئی۔
اس واقعہ کی تحقیقات کرنے والی تفتیشی ٹیم کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دونوں ہلاک دہشت گردوں کا تعلق افغانستان کے صوبہ پکتیا سے تھا، بنوں کینٹ دیوار کے قریب 4 مارچ کو 2 خودکش حملے ہوئے تھے۔
ذرائع کے مطابق دہشت گرد شمس اللہ حیدری حاجی مرام کا بیٹا تھا، حملہ اور افغانستان کے صوبہ پکتیا دروزی کلی کا رہائشی تھا، جبکہ حملہ کالعدم تنظیم گل بہادر گروپ نے کیا تھا۔
تفتیشی ٹیم کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حملہ کے جواب میں بروقت اور مؤثر کاروائی کے نتیجے میں 16 حملہ آور ہلاک ہوئے تھے، جبکہ دیگر حملہ اوروں کی شناخت اور خاندانی تفصیلات بارے جانکاری کا عمل جاری ہے۔ یاد رہے کہ بنوں حملہ کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، اس حملہ میں شامل 16 دہشت گردوں میں سے 2دہشتگرد افغان شہری نکلے.