غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق ایران میں مہنگائی اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کا دائرہ وسیع ہو گیا ہے۔ ملک کی 28 صوبوں کے 98 شہروں میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔
رپورٹس کے مطابق مختلف شہروں میں جھڑپوں کے دوران 34 مظاہرین اور 2 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ سینکڑوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔
احتجاج کے دوران بڑے پیمانے پر گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں، اور غیر ملکی اداروں کے مطابق اب تک 2,676 افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔
یاد رہے کہ ایران میں مہنگائی کے خلاف احتجاج کا آغاز 28 دسمبر کو ہوا تھا، جو تاحال جاری ہے۔ مظاہرین بڑھتی ہوئی قیمتوں، بے روزگاری اور معاشی مشکلات کے خلاف نعرے لگا رہے ہیں، جبکہ حکومت نے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سخت اقدامات کیے ہیں۔

