پاکستان سپر لیگ 10 کے چھٹے میچ میں لاہور قلندرز کے 202 رنز ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی پوری ٹیم آخری اوور میں 136 رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔
کراچی میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے ۔
لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان نے76 اور ڈیرل مچل نے 75 رنز کی اننگز کھیلی،سیم بلنگز نے 19 رنز بنائے، محمد نعیم 7 اور عبداللہ شفیق 6 رنز بناسکے ۔
کراچی کنگز کی جانب سے حسن علی نے شاندار باولنگ کرکے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ عباس آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی ۔
202 رنز ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی پوری ٹیم آخری اوور میں 136 رنز پر ڈھیر ہوگئی، خوشدل شاہ نے سب سے زیادہ 39 رنز بنائے، حسن علی نے27 ، ٹم سیفرٹ اور شان مسعود نے 18،18 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ،کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر پھر ناکام رہے اور بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔ جیمز ونس اور عرفات منہاس بھی صفر پر آؤٹ ہوئے ۔
لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور رشاد حسین نے 3،3 وکٹیں جبکہ سکندر رضا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،شاندار 76 رنز کی اننگز کھیلنے پر قلندرز کے اوپنر بیٹر فخرزمان میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔