پاکستان تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا کی مخصوص نشستوں کے لیے فہرستیں جاری کردیں، جس میں خیبرپختونخوا کے خواتین کی 21 مخصوص نشستوں کیلئے 24 نام ، اقلیتوں کی 4 نشستوں کے لیے 5 نام جبکہ قومی اسمبلی کیلئے 8 نام فائنل کرلئے گئے ہیں۔
فہرستوں کے مطابق مخصوص نشستوں پر زیادہ تر نئے چہرے سامنے لائے گئے ہیں، جن میں مشال یوسفزئی سرفہرست ہیں، اس کے علاوہ فوزیہ بی بی، عائشہ نسیم، عظمٰی ریاض، ساجدہ حنیف، نورین عارف، زاہد جاوید، عالیہ نواب، مہراب، خوشبو، سائمہ خالد، فرزانہ اور دیگر نام شامل ہیں۔
خیبرپختونخوا کی 5اقلیتی نشستوں کے لیے وزیر زادہ، عرفان جوزف، راجیش کمار، راوی کمار اور پیٹر نیروز گل کے نام پر اتفاق ہوگیا ہے۔
اس کے علاوہ قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے لیے ملیحہ علی اضغر، ڈاکٹر سمیرہ شمس، نادیہ امبرین، مومنا باسط، نائنا ارشاد، صبا بی بی، ساجدہ ذوالفقار اور نائلہ مروت کے نام شامل ہیں۔
قومی اسمبلی کی اقلیتی نشستوں کیلئے لعل چند اور راجیش کمار جگ وانی، وقاص کھوکھر، حکوک رفیق بابو اور چودھری امیر سیمیول کے نام فہرست میں شامل ہیں۔