لاہور میں منعقد ہونے والے تحریک انصاف کے جلسے کیلئے خیبر پختونخوا کے سرکاری وسائل کا استعمال شروع کردیا گیا ہے، اسی ضمن میں ریسکیو 1122 کی گاڑیاں صوابی پہنچا دی گئیں ہیں۔ رپورٹس کے مطابق لاہور میں پی ٹی آئی کے جلسے کیلئے ریسکیو، پی ڈی اے اور پی ایم ایس کی گاڑیاں اور دیگر سامان استعمال کیا جا رہا ہے۔ صوابی میں جو گاڑیاں پہنچائی گئی ہیں ان میں ایمبولینسیں، فائر بریگیڈ کی اسنارکلز بھی شامل ہیں جبکہ ان گاڑیوں کے ساتھ عملہ بھی موجود ہے۔ 50 سے زائد کرینیں بھی صوابی پہنچائی گئی ہیں۔
دوسروں پر کرپشن کا الزام لگانے والے بانی پی ٹی آئی، جن کے پاس جیل میں بھی ہر خبر ہوتی ہے، کو صوبائی حکومت کی جانب سے عوام کے پیسے کا یہ استعمال نظر نہیں آ رہا۔ کیا یہ پیسہ اور وسائل عوام کی ملکیت ہیں یا علی امین گنڈاپور کی؟