يومِ آزادی کو پی ٹی آئی کے احتجاج کا معاملہ، تحریک انصاف نے 14 اگست کے احتجاج کے امکان کو مسترد کردیا، چیئرمین بیرسٹر گوہر کہتے ہیں کہ ہم جشن آزادی بھرپور طریقے سے منائیں گے ۔
پی ٹی آئی کا یوم آزادی 14 اگست کو احتجاج ہوگا یا نہیں؟ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم جشن آزادی بھی منائیں گے اور بانی پی ٹی آئی کی آزادی کیلئے آواز بھی اٹھائیں گے ۔
جب یہ سوال پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی سے پوچھا گیا تو ان کا جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ کیا کہ کس نے کہا ہے کہ 14 اگست کو احتجاج ہوگا؟
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما اور سابق سپیکر اسد قیصر کا کہنا ہے کہ جشن آزادی کے موقع پر حقیقی آزادی جشن منائیں گے، قائد اعظم کے پاکستان کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے ۔