Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, جنوری 13, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پی ٹی آئی نے کراچی میں 9 مئی دہرانے کی کوشش کی،شرجیل میمن
    • بنوں میں دہشت گردوں کی فائرنگ، باپ بیٹے سمیت امن کمیٹی کے 4 کارکن جاں بحق
    • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر معاشی حملہ کرتے ہوئے نئی پابندیاں عائد کر دیں
    • خیبرپختونخواہ کے سرکاری اداروں میں میرٹ ۔قابلیت اور قانون کی دھجیاں اڑادیں گئیں۔۔۔۔
    • تھانہ خزانہ پولیس کی کامیاب کارروائی، علاقہ مقصود آباد سے لاکھوں روپے تاوان کی غرض سے کمسن اغواء شدہ بچہ باحفاظت بازیاب،
    • ٹانک: پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکہ، ایس ایچ او سمیت 6 اہلکار شہید
    • ہری پور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، مشہور ٹک ٹاکر رضوانہ عرف حسینہ جاں بحق
    • اسلام آباد سلنڈر دھماکے کی ابتدائی رپورٹ مکمل، جاں بحق افراد سپردِ خاک
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پی ٹی آئی نے کراچی میں 9 مئی دہرانے کی کوشش کی،شرجیل میمن
    اہم خبریں

    پی ٹی آئی نے کراچی میں 9 مئی دہرانے کی کوشش کی،شرجیل میمن

    جنوری 13, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    PTI tried to repeat May 9 in Karachi, says Sharjeel Memon
    ہماری شرافت کا ناجائز فائدہ اٹھایا گیا، 8 فروری کو پہیہ جام نہیں کرنے دیں گی، وزیر اطلاعات سندھ کی پریس کانفرنس
    Share
    Facebook Twitter Email

    سندھ کے سینئر وزیر برائے اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والوں نے کراچی میں ایک دفعہ پھر 9 مئی جیسا واقعہ دہرانے کی کوشش کی، سندھ حکومت نے تحمل کا مظاہرہ کیا اور پرچہ نہیں کاٹا، ہماری شرافت کا ناجائز فائدہ اٹھایا گیا، 8 فروری کو پہیہ جام نہیں کرنے دیں گی ۔

    کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ چند دن پہلے خیبرپختونخوا کے وزیر اعلٰی یہاں آئے، ناصر حسین شاہ نے پی ٹی آئی کی قیادت سے رابطہ کیا، سعید غنی نے ان کا استقبال کیا، مگر ہمارے منع کرنے کے باوجود وہ ضلع سینٹرل میں گئے، کچھ گھنٹے اگر آپ پھنس گئے تو اس سے حکومت سندھ کو کیا ملنا تھا؟ آپ کو چار گھنٹے ٹریفک میں پھنسا کر ہمیں کیا ملے گا؟

    سینئر وزیر کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دینے کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ جلسے کی اجازت مانگی گئی زبانی طور پہلے ہی اجازت دی گئی تھی، اجازت نامہ ملنے کے پانچ منٹ کے اندر پی ٹی آئی رہنماؤں کا بیان آیا کہ وہ باغ جناح میں جلسہ نہیں کریں گے، سڑک پر کریں گے، باغ جناح میں جلسے سے پہلے ٹریفک پولیس پلان بناتی ہے ۔

    شرجیل میمن نے کہا کہ ان لوگوں نے ایک دفعہ پھر 9 مئی جیسا واقعہ دہرانے کی کوشش کی، حکومت سندھ نے تحمل کا مظاہرہ کیا کوئی پرچہ نہیں کاٹا، پی ٹی آئی کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا، میڈیا کی گاڑیاں توڑی گئیں، خواتین صحافیوں سے بدتمیزی کی گئی  جو کہ ان کی روایت ہے، ساری اس ذہن کی عکاسی ہے آپ کے لیڈر نے آپ کے ذہن میں صرف انتشار اور بغاوت کو پیدا کیا ۔

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی انتشار اور ہمارے سیاست جمہوری ہے، ہماری شرافت کا ناجائز فائدہ اٹھایا گیا، حکومت نے صبر و تحمل سے کام لیا، حکومت نے مقدمہ درج نہیں کیا، یہ لوگ پاکستان اور اداروں کے خلاف سازشیں کرتے رہے ہیں،  ہم واضح کردیں کہ سندھ حکومت 8 فروری کو پہیہ جام نہیں کرنے دیں گے ۔

    وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ ہم نے ان کو وہ عزت دی جو یہ کبھی خود ہمیں نہیں دیتے، سوال یہ ہے کہ آخر وہ کس مشن پر نکلے تھے، اس کا علم تو خدا ہی کو ہے، انتظامیہ کی ہدایات کے برخلاف وہی راستے استعمال کیے اور بعد میں شور مچادیا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleبنوں میں دہشت گردوں کی فائرنگ، باپ بیٹے سمیت امن کمیٹی کے 4 کارکن جاں بحق
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    بنوں میں دہشت گردوں کی فائرنگ، باپ بیٹے سمیت امن کمیٹی کے 4 کارکن جاں بحق

    جنوری 13, 2026

    ٹانک: پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکہ، ایس ایچ او سمیت 6 اہلکار شہید

    جنوری 12, 2026

    ہری پور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، مشہور ٹک ٹاکر رضوانہ عرف حسینہ جاں بحق

    جنوری 12, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پی ٹی آئی نے کراچی میں 9 مئی دہرانے کی کوشش کی،شرجیل میمن

    جنوری 13, 2026

    بنوں میں دہشت گردوں کی فائرنگ، باپ بیٹے سمیت امن کمیٹی کے 4 کارکن جاں بحق

    جنوری 13, 2026

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر معاشی حملہ کرتے ہوئے نئی پابندیاں عائد کر دیں

    جنوری 13, 2026

    خیبرپختونخواہ کے سرکاری اداروں میں میرٹ ۔قابلیت اور قانون کی دھجیاں اڑادیں گئیں۔۔۔۔

    جنوری 12, 2026

    تھانہ خزانہ پولیس کی کامیاب کارروائی، علاقہ مقصود آباد سے لاکھوں روپے تاوان کی غرض سے کمسن اغواء شدہ بچہ باحفاظت بازیاب،

    جنوری 12, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.