پنجاب حکومت نے ہوٹلوں میں کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیوں کو کم کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق ہوٹلوں میں بنائی جانے والی کڑاہی، دال، برگر اور دیگر کھانوں کی قیمتوں میں کمی کرائی جائےگی۔ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ قیمتوں کو کم کرانے کیلئے ریسٹورنٹس کی ایسوسی ایشن سے مذاکرات کرے گی۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی حکومت پنجاب نے بیکری مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا تھا اور اس حوالے سے مالکان کو ڈیڈ لائن بھی دی گئی تھی۔