کوئٹہ میں مبینہ طور پر پولیس اہلکار کی جانب سے رشوت طلب کیے جانے پر ایک رکشہ ڈرائیور نے احتجاجاً اپنے رکشے کو آگ لگا دی۔ واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی دیکھنے میں آئی۔
دوسری جانب ایس پی ٹریفک عاصم شاہ نے پولیس اہلکار پر رشوت لینے کے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمشنر کوئٹہ کے احکامات پر غیر قانونی لوڈر رکشوں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔
ایس پی ٹریفک کے مطابق رکشہ جلانے کے واقعے میں ملوث ڈرائیور کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا گیا ہے اور معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

