پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا کی جانب سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جھکڑ /تیز بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث جانی اور مالی نقصانات کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق حالیہ بارشوں کے باعث مختلف حادثات کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے
رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں 2 مرد، 4 خواتین اور 7 بچے جبکہ زخمیوں میں 1 مرد، 2 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس دوران تیر آندھی اور بارش کے باعث صوبے کے مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر 16 گھروں کو نقصان پہنچا۔ 15 گھروں کو جزوی اور 1 گھر کو مکمل نقصان پہنچا
پی ڈی ایم اے کے مطابق تیز بارشوں کے باعث جانی و مالی حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع کوہاٹ ، باجوڑ، چترال اپر و لوئر، دیر اپر، سوات اور صوابی میں رونما ہوئے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ضلع کوہاٹ میں تیز بارش کے باعث پانی گھر کے تہہ خانے میں جمع ہونے سے ایک ہی خاندان کے دس افراد جاں بحق ہوئے
تیز بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث چترال لوئر میں بونی اور گرم چشمہ روڈ جبکہ سوات میں کالام سے بحرین اور ناران سے بالاکوٹ روڈ ٹریفک کے لیے بند ہوگئے۔
پی ڈی ایم اے، ضلعی انتظامیہ اور امدادی ٹیمیں متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق بند شاہراہوں کو کھولنے کے لیے چھوٹی بڑی مشنری موجود ہے، ٹریفک کے لئے متبادل راستوں کے لئے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری.
پی ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرہ اضلاع کی ضلعی انتظامیہ کو متاثرین کو جلد مالی و امدادی معاونت فراہم کرنے کی بھی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
پی ڈی ایم اے متعلقہ ادارے اور تمام ضلعی انتظامیہ مسلسل رابطے میں ہیں اور صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی اپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے اور عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع 1700 پر دیں۔
جمعرات, اپریل 17, 2025
بریکنگ نیوز
- ضلع مردان میں ناخلف بیٹے نے فائرنگ کر کے اپنی ماں کو قتل کر دیا
- بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کے لیے بڑا ریلیف متوقع
- ملک میں کام کرنے والی کسی کمپنی کا اسرائیل سے تعلق نہیں۔ وزیر اطلاعات
- خیبرپختونخوا میں جعلی اتھارٹی لیٹرز پر اسلحہ لائسنس جاری کیے جانے کا انکشاف
- پی ایس ایل 10، اسلام آباد یونائٹڈ نے ملتان سلطانز کو 47 رنز سے ہرادیا
- چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد کی یو اے ای میں سول اور فوجی قیادت سے ملاقاتیں
- خیبرپختونخوا میں صورتحال تشویشناک،آرمی چیف قیام امن کیلئے کردار ادا کریں،گورنر فیصل کریم کنڈی
- پرخلوص جھوٹ اور ہماری صحافت!