Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, جون 18, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • ایران مسلط شدہ امن یا جنگ قبول نہیں کرے گا، آیت اللہ خامنہ ای
    • ایران، اسرائیل اور غزہ کی صورتحال میں امریکا کا کردار انتہائی مایوس کن ہے،ملالہ یوسفزئی
    • ایران کا ایک اور اسرائیلی ایف 35 مار گرانے کا دعویٰ – تعداد 5 ہوگئی
    • کوئٹہ میں پٹرول بحران: اسمگلنگ مافیا اور پمپ مالکان کی سازش بے نقاب
    • فیلڈ مارشل عاصم منیر اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات آج طے
    • اسرائیلی حملے میں ایران کے یورینیم افزودگی پلانٹ کو شدید نقصان
    • ایران پر اسرائیلی حملوں میں امریکہ کے شامل ہونے کا امکان
    • خیبرپختونخوا میں کانگو وائرس کے 2 مریض سامنے آگئے
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پانی کے مسئلے اور انسداد دہشت گردی کے معاملے پر بات چیت کے لیے تیار ہیں، وزیراعظم شہبازشریف
    بین الاقوامی

    پانی کے مسئلے اور انسداد دہشت گردی کے معاملے پر بات چیت کے لیے تیار ہیں، وزیراعظم شہبازشریف

    مئی 26, 2025Updated:مئی 26, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔5 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Ready to discuss water issue and counter-terrorism, says Prime Minister Shehbaz Sharif
    وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ ایران کے حوصلہ افزا نتائج کے لیے پرامید ہوں،ایران صدر مسعودپزشکیان
    Share
    Facebook Twitter Email

    تہران: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن وسلامتی کی خاطر پانی کے مسئلے اور دہشتگردی کے واقعات کی روک تھام  کے معاملے پر بات چیت کیلئے تیار ہے ، تاہم بھارت جارحیت جاری رکھے گا تو بھرپور جواب دیا جائے گا ،بعدازاں وزیراعظم نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے ساتھ بھی اہم ملاقات کی  ۔

    تہران: ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے ہمراہ میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم  شہبازشریف نے کہا کہ ایران کا دورہ کرکےدلی مسرت ہوئی، ایران کوہم اپنا دوسرا گھرسمجھتےہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ ایرانی صدرکےساتھ تعمیری اورمفید بات چیت ہوئی، دوران گفتگو دوطرفہ تعلقات کےتمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا جبکہ تجارت،سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کووسعت دینےپراتفاق ہوا، پاکستان اورایران کےگہرے تاریخی،مذہبی اورثقافتی تعلقات ہیں، دونوں ملکوں نےمختلف شعبوں میں تعاون کوفروغ دینے پر اتفاق رائے کیا ۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایرانی صدرکےپاکستانی عوام کےلیےجذبات پرمشکورہو،ں ڈاکٹرمسعود پزشکیان نے فون کرکے خطے میں کشیدگی پرگہری تشویش کا اظہار کیا، ایرانی وزیرخارجہ عراقچی بہترین سفارت کارہیں ۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہماری بہادر مسلح افواج نے بھارتی جارحیت پر دلیرانہ کارروائی کی، مسلح افواج نےاپنےعوام کی طاقت سے کامیابی حاصل کی،  پاکستان پرامن ملک ہےاور خطےمیں امن وسلامتی چاہتا ہے، امن کی خاطر بات چیت کے لیے تیار ہیں ۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پانی کے مسئلے،انسداد دہشت گردی کے معاملے پر بات چیت کے لیے تیار ہیں، جارحیت ہو گی تو ہم اس کا بھرپورجواب دیں گے، مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں، غزہ کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، غزہ میں50ہزارسےزیادہ لوگوں کو شہید کر دیا گیا ہے ۔

    شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ وقت کا تقاضا ہےکہ عالمی برادری غزہ میں فوری اوردیرپا جنگ بندی یقینی بنائے ۔

    ایران صدر کا پریس کانفرنس سے خطاب: ۔

    اس موقع پر ایرانی صدر ڈاکٹرمسعود پزشکیان نے کہا کہ پاکستان برادرہمسایہ ملک، وزیراعظم شہبازشریف کی آمد کا خیرمقدم کرتے ہیں، دونوں ملکوں کے دہائیوں پر محیط ثقافتی، تاریخی تعلقات ہیں ، او آئی سی کے پلیٹ فارم پر دونوں ملکوں کا موقف یکساں ہے،معیشت، بین الاقوامی تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پربات ہوئی ۔

    ڈاکٹرمسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ سرحدی علاقوں میں انسداد دہشت گردی سے متعلق دو طرفہ قریبی تعاون ضروری ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہیں، خطے کی ترقی اورخوشحالی امن سے ہی ممکن ہے ۔

    ایرانی صدر نے کہا کہ ایران اورپاکستان فلسطینی کازکی بھرپورحمایت کرتے ہیں، فلسطین میں ہونے والی نسل کشی پرعالمی برادری کی خاموشی سوالیہ نشان ہے؟ پاکستان پرامن مقاصد کے لیے ایران کے سول جوہری پروگرام کی حمایت کرتا ہے ۔

    وزیراعظم کی ایران کے سپریم لیڈر سے ملاقات: ۔

    مشترکہ پریس کانفرنس کے بعد وزیراعظم شہبازشریف نے ایران کے سپریم لیڈر سے ملاقات کی جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

    سرکاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل عاصم منیر، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے ۔

    ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے سپریم لیڈر کے لیے انتہائی احترام کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ وہ مسلم دنیا کی ایک نمایاں شخصیت ہیں اور امت مسلمہ رہنمائی اور سرپرستی کے لیے ان کی طرف دیکھتی ہے ۔

    وزیر اعظم نے سپریم لیڈر کو بھارت کے ساتھ حالیہ تنازعات اور بھارت کے تسلط پسندانہ اور تنگ نظری کے عزائم کے بارے میں بتایا اور بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کی حمایت کرنے پر ایران کی قیادت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔

    وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی ہمیشہ خواہش ہے کہ خطے میں امن قائم ہو جس سے اقتصادی ترقی اور خوشحالی آئے ۔

    وزیراعظم نے سپریم لیڈر کو پاکستان ایران تعلقات کے فروغ کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا اور کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے لیے پرعزم ہے ۔

    وزیراعظم نے امریکا کے ساتھ جوہری مذاکرات کو آگے بڑھانے میں ایرانی قیادت کی دور اندیشی کی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے درمیان تعمیری معاہدہ طے پا جائے گا، اس سے خطے میں امن و استحکام کو فروغ ملے گا ۔

    ایرانی سپریم لیڈر نے دور اندیشی کے ساتھ علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف کی کوششوں کو سراہا اور پاک ایران تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ان کے ذاتی عزم کی تعریف کی ۔

    سپریم لیڈر نے پاکستان اور اس کے عوام کی مزید خوشحالی اور ترقی کے لیے دعا کی۔ وزیر اعظم نے شاعر مشرق علامہ اقبال کی شاعری و افکار کے لیے سپریم لیڈر کی لگن کو دل کی گہرائیوں سے سراہا اور خاص طور پر سپریم لیڈر سے درخواست کی کہ وہ جلد  پاکستان کا دورہ کریں ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleانکار مسترد، بانی پی ٹی آئی کا فوٹو گرامیٹک اور پولی گرافک ٹیسٹ لازمی کرانے کا حکم
    Next Article پشاور:پیپلز پارٹی کا پی ٹی آئی حکومت کی کرپشن کے خلاف سخت احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں تصادم،شیلنگ، بلاول کی مذمت
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    ایران مسلط شدہ امن یا جنگ قبول نہیں کرے گا، آیت اللہ خامنہ ای

    جون 18, 2025

    ایران، اسرائیل اور غزہ کی صورتحال میں امریکا کا کردار انتہائی مایوس کن ہے،ملالہ یوسفزئی

    جون 18, 2025

    ایران کا ایک اور اسرائیلی ایف 35 مار گرانے کا دعویٰ – تعداد 5 ہوگئی

    جون 18, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    ایران مسلط شدہ امن یا جنگ قبول نہیں کرے گا، آیت اللہ خامنہ ای

    جون 18, 2025

    ایران، اسرائیل اور غزہ کی صورتحال میں امریکا کا کردار انتہائی مایوس کن ہے،ملالہ یوسفزئی

    جون 18, 2025

    ایران کا ایک اور اسرائیلی ایف 35 مار گرانے کا دعویٰ – تعداد 5 ہوگئی

    جون 18, 2025

    کوئٹہ میں پٹرول بحران: اسمگلنگ مافیا اور پمپ مالکان کی سازش بے نقاب

    جون 18, 2025

    فیلڈ مارشل عاصم منیر اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات آج طے

    جون 18, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.