ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردی کا ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں پولیس چوکی ٹکواڑہ کی بکتر بند گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، دھماکے میں 2 اہلکار شہید اور 4 زخمی ہو گئے ۔
ڈی آئی خان: پولیس حکام کے مطابق ہتھالہ گلوٹی روڈ پر کڑی ملنگ کے قریب نامعلوم دہشتگردوں نے آئی ای ڈی کے ذریعے دھماکہ کیا ۔
پولیس حکام نے بتایا کہ دھماکے میں 2 اہلکار شہید ہو گئے جبگہ 4 شدید زخمی ہو گئے، شہید ہونے والوں میں کانسٹیبل سیف الرحمن اور گاڑی ڈرائیور رمضان شامل ہیں ۔
دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں محبوب عالم، آصف رحمان، کفایت اور شاہد شامل ہیں ، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ملزمان کی تلاش اور علاقے مین سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔

