طورخم سرحدی گزرگاہ سے افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی کا عمل جاری ہے، امیگریشن ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پی او آر کارڈز رکھنے والے 7 ہزار 705 افغان شہری افغانستان لوٹ چکے ہیں ، اب تک پی او آر کارڈ رکھنے والے 56 ہزار 381 افغان شہری افغانستان جا چکے ہیں ۔
خیبر: امیگریشن ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پی او آر کارڈز رکھنے والے 7 ہزار 705 افغان شہری افغانستان لوٹ چکے ہیں، افغان سٹیزن کارڈز رکھنے والے 98 افغان شہری بھی وطن لوٹ چکے ہیں ۔
امیگریشن ذرائع نے بتایا بغیر سفری دستاویزات کے 706 افغان شہریوں کو یکم ستمبر کو ملک بدر کیا گیا ۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ یکم اگست سے یکم ستمبر تک پی او آر کارڈ رکھنے والے 56 ہزار 381 افغان شہری افغانستان جا چکے ہیں ۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ میں مجموعی طور پر 46 ہزار221 اے سی سی کارڈ کے حامل افغان شہری وطن واپس جاچکے ہیں ۔