وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق صدارتی آرڈیننس اور التواء کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس محمد اعظم خان نے مرکزی مسلم لیگ کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار انعام الرحمن کمبوہ اپنے وکیل اشفاق احمدکھرل کے کیساتھ عدالت میں پیش ہوئے ۔
وکیل نے عدالت کو بتایا کہ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کا صدارتی آرڈیننس چیلنچ کیاہے، انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی اولین ترجیح ہوناچاہیے ۔
ان کا کہنا تھا کہ شیڈول کا اعلان کیا گیا کاغذات بھی جمع ہوئے، تمام ریکوائرمنٹ پوری ہونے کے باوجود الیکشن ملتوی کردیے گئے ۔
درخواست گزار وکیل نے کہا کہ اسلام آبادمیں چوتھی مرتبہ بلدیاتی الیکشن ملتوی کیاگیاہے، عدالت صدراتی آرڈیننس کالعدم قرار دیکر سلام آبادمیں بلدیاتی الیکشن کرانے کا حکم دیا جائے ۔
عدالت نے وفاق اور الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت27 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے اسی نوعیت کی جماعت اسلامی کے کیس کے ساتھ درخواست کو یکجا کردیا ۔

