Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, ستمبر 12, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • برمنگھم ٹیسٹ: رضا اللہ نے ڈیبیو پر تیز ترین پاکستانی نصف سنچری کا ریکارڈ بنا دیا
    • پشاور کے 45 نجی اسکولوں میں افغان بچوں کے داخلوں کی نشاندہی، کارروائی کی تیاری
    • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے انتخاب کے خلاف درخواست 14 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر
    • تمپ میں سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، دہشت گردوں کا حملہ ناکام
    • پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، اہم کمانڈر سمیت 5 دہشت گرد ہلاک
    • توڑ پھوڑ کيس، پی ٹی آئی کے 8 ایم این ایز اور ایم پی ایز کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
    • پاکستان میں ڈیجیٹل لین دین کرنے والوں کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز
    • خیبر؛ پولیس کی بڑی کارروائی، ایک ماہ قبل اغوا ہونے والا تاجر غار سے بازیاب
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » امریکی تجاویز کا جائزہ جاری: ایرانی سلامتی کونسل کا اہم بیان
    اہم خبریں اپریل 18, 2026

    امریکی تجاویز کا جائزہ جاری: ایرانی سلامتی کونسل کا اہم بیان

    Facebook Twitter Email
    Review of US proposals ongoing: Important statement from Iranian Security Council
    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ثالثی میں امریکیوں نے ایران کے سامنے نئی تجاویز پیش کی ہیں ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل نے حالیہ پیش رفتوں پر ایک اہم سرکاری بیان جاری کیا ہے، بیان کے مطابق حالیہ دنوں میں پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ثالثی میں امریکیوں نے ایران کے سامنے نئی تجاویز پیش کی ہیں جن کا تہران فی الحال جائزہ لے رہا ہے اور ابھی تک ان پر کوئی سرکاری جواب نہیں دیا گیا ۔

    اسلام آباد( مبارک علی) کونسل کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا: ”حالیہ دنوں، پاکستانی آرمی کمانڈر کی تہران میں ثالثی کے طور پر موجودگی کے ساتھ امریکیوں کی طرف سے نئی تجاویز پیش کی گئی ہیں جن کا ایران فی الحال جائزہ لے رہا ہے اور ابھی تک انہیں جواب نہیں دیا گیا ہے۔“

    یہ بیان ایسے نازک وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ اور ایران کے درمیان چند ہفتوں کی جنگ کے بعد طے پانے والا عارضی سیز فائر 22 اپریل کو ختم ہونے والا ہے اور دونوں فریقوں کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی کوششیں تیز ہو گئی ہیں۔
    فیلڈ مارشل عاصم منیر 15 اپریل کو تہران پہنچے تھے جہاں ان کے ساتھ وزیر داخلہ محسن نقوی کے علاوہ اعلیٰ سطحی وفد بھی موجود تھا اور اُنہوں نے وہاں تین روز تک بات چیت کی ۔

    پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ ملاقات باہمی مشاورت، علاقائی امن کے فروغ اور امریکہ-ایران مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیے تھی، ایرانی حکام نے بھی پاکستان کی ثالثی کو سراہا اور اسے خطے کے امن پسند ممالک کے درمیان تعاون کی بہترین مثال قرار دیا ۔

    فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان، وزیر خارجہ عباس عراقچی، پارلیمنٹ اسپیکر محمد باقر قالیباف اور دیگر اعلیٰ افسران سے ملاقاتیں کیں ۔

    پاکستان اور ایران کے درمیان گہرے سفارتی، معاشی اور فوجی تعلقات ہیں۔ دونوں ممالک خطے میں استحکام کے لیے قریبی رابطے میں رہے ہیں ۔

    کونسل کے بیان میں واضح کیا گیا کہ کوئی بھی فیصلہ صرف ایرانی قومی مفادات کے مطابق ہی کیا جائے گا،تجاویز کی تفصیلات ابھی عام نہیں کی گئیں، البتہ قیاس کیا جا رہا ہے کہ یہ جوہری پروگرام، علاقائی سلامتی، بیلسٹک میزائل پروگرام، آبنائے ہرمز کی سلامتی اور معاشی پابندیوں سے متعلق ہو سکتی ہیں ۔

    اسلام آباد میں ہونے والی 21 گھنٹے کی طویل بات چیت میں تعطل کے بعد فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورہ تہران سے جنگ بندی کی نئی امید پیدا ہوئی ہے ۔

    سعودی عرب، چین، روس اور ترکی سمیت کئی ممالک اس صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، اگر ایران نے ان تجاویز کا مثبت جواب دیا تو خطے میں ایک نئے دور کا آغاز ہو سکتا ہے، تاہم ابھی تک ایران کی طرف سے کوئی حتمی موقف سامنے نہیں آیا، مزید پیش رفت کا انتظار ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleوزیر اعظم شہباز شریف سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کے کامیاب دورے کے بعد پاکستان پہنچ گئے
    Next Article پاکستانی عازمینِ حج کی پہلی پرواز مدینہ منورہ پہنچ گئی، حج مشن کا شاندار استقبال
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    برمنگھم ٹیسٹ: رضا اللہ نے ڈیبیو پر تیز ترین پاکستانی نصف سنچری کا ریکارڈ بنا دیا

    ستمبر 12, 2026

    پشاور کے 45 نجی اسکولوں میں افغان بچوں کے داخلوں کی نشاندہی، کارروائی کی تیاری

    ستمبر 12, 2026

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے انتخاب کے خلاف درخواست 14 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر

    ستمبر 12, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    برمنگھم ٹیسٹ: رضا اللہ نے ڈیبیو پر تیز ترین پاکستانی نصف سنچری کا ریکارڈ بنا دیا

    ستمبر 12, 2026

    پشاور کے 45 نجی اسکولوں میں افغان بچوں کے داخلوں کی نشاندہی، کارروائی کی تیاری

    ستمبر 12, 2026

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے انتخاب کے خلاف درخواست 14 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر

    ستمبر 12, 2026

    تمپ میں سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، دہشت گردوں کا حملہ ناکام

    ستمبر 11, 2026

    پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، اہم کمانڈر سمیت 5 دہشت گرد ہلاک

    ستمبر 10, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.