سعودی عرب کے درالخلافہ ریاض میں منعقدہ مصنوعی ذہانت یعنی اے آئی کےبین الاقوامی سمٹ میں پاکستان سے چار آئی ٹی ایکسپرٹ نےبطور تھاٹ لیڈر شرکت کی ۔
سمٹ میں دنیا بھر سے ویژنری ایکسپرٹ، ایکیڈیمیا، کارپوریٹ لیڈر اور پالیسی ساز بھی شریک ہوئے۔
سمٹ کا مقصد دنیا میں اے آئی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور استعمال کے حوالے سے تجاویز اور حل تلاش کرنا تھا۔
پاکستان کی طرف آئی ٹی سیکٹر کے چار بہترین ماہرین نے سمٹ میں حصہ لیا اور سمٹ میں اے آئی اور آئی ٹی سیکٹر میں اپنی تجاویز اور حل (سلوشنز) پیش کئے۔
گلوبل آئی ٹی سمٹ میں ماہرین مصنوعی ذہانت میں تھیوری اورعملی دنیا کے مطابق بنانے اور اس میں توازن برقرار رکھنے پر زور دیا گیا۔
سمٹ کے اختتام پر سعودی عرب میں پاکستانی سفیر احمد فاروق نے سمٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے ماہرین کیلئے نیٹ ورکنگ عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں آئی ٹی شعبے کے ماہرین، سعودی عرب میں آئی ٹی سیکٹر میں کام کرنے والے پاکستانی تارکین وطن نے شرکت کی۔
اس کا مقصد پاکستان آئی ٹی ماہرین اور دنیا میں اے سی سے منسلک ماہرین کے درمیان رابطے اور تعاون مزید بڑھانا تھا۔