روسی وزارت خارجہ نے مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر ایک اہم بیان جاری کیا ہے جس میں خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کے لئے سفارتی کوششوں اور خاص طور پر پاکستان کے کردار کو کلیدی قرار دیا گیا ہے۔
روسی وزارت خارجہ کے جاری اعلامیے کے مطابق خلیج فارس کے خطے میں جاری پیچیدہ صورتحال کو حل کرنے کے لیے ایک اہم "موقع” پیدا ہوا ہے۔ روس نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اسلام آباد میں پاکستان کی ثالثی میں امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والے مذاکرات خطے میں پائیدار امن کی بنیاد بنیں گے۔
روس نے اعادہ کیا ہے کہ وہ اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر خطے میں سیاسی اور سفارتی ذرائع سے استحکام لانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
روسی وزارت خارجہ کی جانب سے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے سفارتی کوششوں اور پاکستان کے کردار کو سراہا گیا
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔1 Min Read

