ملتان میں دوسرے ٹیسٹ میں بہترین آف بریک بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی سپنر ساجد خان نے برطانوی اننگز 291 رنز پر ختم کر دی۔ انہوں نے 7 وکٹیں حاصل کیں۔
ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز کا آغاز 239 رنز 6 وکٹوں کے نقصان سے کیا۔ دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان کی پوری ٹیم 366 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز کا جارحانہ آغاز کیا اور اوپنرز نے 12 اوورز میں 73 رنز کی شراکت قائم کی تاہم 13 ویں اوور میں انگلینڈ کی پہلی وکٹ گر گئی۔
پہلی اننگز میں جارحانہ انداز میں ٹیسٹ میچ کا آغاز کرنے والے انگلش اوپنر زیک کراؤلی 27 رنز بنا کر نعمان علی کی گیند پر محمد رضوان کو کیچ دے بیٹھے۔ بین ڈکٹ 114 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلنے کے بعد ساجد خان کی گیند پر سلمان آغا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ میچ کے پہلے دن پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے 4 اور نعمان علی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ کھیل کے تیسرے دن انگلش ٹیم کو ساجد خان نے بے بس کر دیا۔
میچ میں بہترین آف بریک بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی سپنر ساجد خان نے نے 7 وکٹیں حاصل کیں۔ ساجد خان نے ٹیسٹ کے پہلے سن 4 دوسرے دن تین وکٹیں اڑائیں، ان کی 7 وکٹوں کی بدولت برطانوی ٹیم رنز نہ کر سکی، برطانوی اننگز کے دوران ان کے 5 بلے باز ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔