پشاور( شوبز ڈیسک) معروف ٹی وی اینڈ فلم اسٹار ہمایوں سعید نے فلم سردار جی 3 پہ بھارت میں پابندی کو بلا جواز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک بھارت کے عوام کے مابین دوستی امن اور بھائی چارے کی غرض سے جو فلمیں بنائی جاتی ہیں ان پہ پابندی کی مذمت کرتا ہوں۔
پاکستان میں سردار جی 3 نے کروڑوں کا بزنس کیا ھے جو اس بات کا ٹبوت ھے کہ پاکستانی فلم بین اور فنکار ثقافت اور سیاست کو الگ رکھنا چاہتے ہیں۔ ہمایوں سعید نے یہ بھی کہا کہ ہانیہ عامر ایک سلجھی ھوئی اداکارہ ہیں جن کو انکی فنکارانہ صلاحیتوں کی بنیاد پہ سردار جی 3 میں کاسٹ کیا گیا۔ بھارت سرکار کو اس قسم کی بلا جواز پابندیوں سے گریز کرنا چاہیئے۔