Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, مارچ 23, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کا امکان
    • مشرقِ وسطیٰ کی کشیدگی کے خاتمے میں پاکستان کا اہم کردار
    • ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مذاکرات کے دعوے کو مسترد کردیا
    • ایرانی پاور پلانٹس پر حملے 5 روز کیلئے ملتوی، ٹرمپ کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی
    • ملک بھر میں 86واں یومِ پاکستان جوش و جذبے سے منایا گیا
    • ہائی آکٹین فیول پر لیوی میں بڑا اضافہ، امیر طبقہ اضافی بوجھ اٹھائے گا، وزیراعظم شہبازشریف
    • ہائیڈروجن ٹرینیں ایک نئی امید
    • توانائی بحران کے باعث پی ایس ایل میچز بغیر تماشائیوں کے کرانے کا اعلان، افتتاحی تقریب بھی منسوخ
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » نئے سال کے موقع پر مری میں دفعہ 144 نافذ، مال روڈ پر صرف فیملیز کو داخلے کی اجازت
    اہم خبریں

    نئے سال کے موقع پر مری میں دفعہ 144 نافذ، مال روڈ پر صرف فیملیز کو داخلے کی اجازت

    دسمبر 31, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Section 144 imposed in Murree on New Year's Eve, only families allowed to enter Mall Road
    محکمہ ہائی وے پنجاب نے مری اور گلیات میں الرٹ جاری کر دیا ہے
    Share
    Facebook Twitter Email

    نئے سال کی آمد کے موقع پر مری میں سیکیورٹی اور نظم و ضبط کو یقینی بنانے کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق آئندہ دو روز تک مری مال روڈ پر صرف فیملیز کو داخلے کی اجازت ہو گی جبکہ بیچلر ٹورسٹ مال روڈ کے علاوہ دیگر سیاحتی مقامات کا رخ کر سکیں گے۔

    ڈی پی او مری کا کہنا ہے کہ یہ اقدام سیاح فیملیز کو پُرامن، محفوظ اور خوشگوار ماحول فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

    پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر بھر میں سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں اور قانون کی خلاف ورزی پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    دوسری جانب ملکہ کوہسار مری اس وقت گہرے بادلوں کی لپیٹ میں ہے اور نئے سال کی خوشیاں منانے کے لیے سیاحوں کی بڑی تعداد مری اور گلیات کا رخ کر رہی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 2 جنوری تک بارش اور برف باری کا امکان ہے، جس کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

    متوقع برف باری کے پیش نظر محکمہ ہائی وے پنجاب نے مری اور گلیات میں الرٹ جاری کر دیا ہے۔

    صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ برف ہٹانے والی مشینری ہمہ وقت فعال رکھی جائے، اہم شاہراہوں کو کھلا رکھا جائے اور سیاحوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔

    انتظامیہ نے سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ موسم اور سیکیورٹی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے سفر کریں، ٹریفک قوانین پر عمل کریں اور انتظامیہ سے تعاون کریں تاکہ نئے سال کی تقریبات خوشگوار اور محفوظ رہیں۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleبانی پی ٹی آئی کے رہا نہ ہونے کے پیچھے وجوہات کیا ہیں ؟
    Next Article پشاور پولیس کا نیو ایئر نائٹ پر ہوائی فائرنگ کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان
    عروج خان
    • Website

    Related Posts

    اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کا امکان

    مارچ 23, 2026

    ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مذاکرات کے دعوے کو مسترد کردیا

    مارچ 23, 2026

    ایرانی پاور پلانٹس پر حملے 5 روز کیلئے ملتوی، ٹرمپ کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

    مارچ 23, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کا امکان

    مارچ 23, 2026

    مشرقِ وسطیٰ کی کشیدگی کے خاتمے میں پاکستان کا اہم کردار

    مارچ 23, 2026

    ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مذاکرات کے دعوے کو مسترد کردیا

    مارچ 23, 2026

    ایرانی پاور پلانٹس پر حملے 5 روز کیلئے ملتوی، ٹرمپ کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

    مارچ 23, 2026

    ملک بھر میں 86واں یومِ پاکستان جوش و جذبے سے منایا گیا

    مارچ 23, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.