Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, ستمبر 24, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • رہنما تحریک انصاف جنید اکبر کےخلاف پیکا ایکٹ کے تحت اسلام آباد میں مقدمہ درج
    • سکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 19 دہشت گرد ہلاک، صوبیدار شہید
    • خیبرپختونخوا کابینہ نے پولیس ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دے دی
    • لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرر
    • پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش کرنے والے افغان طالبان کے 8 ڈرونز تباہ
    • پنجاب یونیورسٹی میں چار روزہ جینوم ایڈیٹنگ کروپ بائیوٹیکنالوجی تربیتی پروگرام کا افتتاح
    • بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک
    • کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » بانی پی ٹی آئی کے رہا نہ ہونے کے پیچھے وجوہات کیا ہیں ؟
    بلاگ دسمبر 30, 2025

    بانی پی ٹی آئی کے رہا نہ ہونے کے پیچھے وجوہات کیا ہیں ؟

    Facebook Twitter Email
    What are the reasons behind the non-release of the PTI founder?
    یہ سب جانتے ہیں کہ اگر بانی رہا ہوگئے تو ان کی سیاسی دکانداری ختم ہو جائے گی ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    ارشد اقبال کی خصوصی تحریر: ۔

    چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے  ملاقات کیلئے ہم اداروں او حکومت سے بھیک مانگتے ہیں ،راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے نظام ساکت ہوچکا ہے، لگ رہا ہے 2026 بھی سزاؤں کا سال ہوگا،صاحب اقتدار لوگ کوئی طریقہ نکالیں تاکہ حالات بہتر ہوں ۔

    سوچنے کی بات ہے کہ  بیرسٹر گوہر اب یہ باتیں کر رہے ہیں ، 9 مئی کو جو حملے کئے گئے، اسلام آباد پر جو حملے کئے گئے ،اڈیالہ جیل پر حملوں کی جو کوششیں ہو رہی ہیں ، اسی طرح پنجاب اسمبلی میں جو کچھ کیا گیا ، ان سب کے باوجود پی ٹی آئی کو ابھی تک اس بات کا ادراک کیوں نہیں تھا ، ان کو اس معاملے کی بصیرت کیوں  نہیں تھی ؟ یقینا ملک کے موجودہ حالات میں تبدیلی کیلئے ملک میں سیاسی مفاہمت اور سیاسی استحکام  ناگزیر ہے ، لیکن اہم سوال یہ ہے کہ ملک کے عدم استحکام کے پیچھےجو وجوہات دیکھی گئیں ان سب کے پیچھے پی ٹی آئی کے ہی وہ اقدامات اور انتشاری سیاست ہے جس سے ان کو بہت پہلے باہر آنا چاہیے تھا ۔

    پی ٹی آئی نے اب بھی بہت دیر کردی ، یہ اپنی سیاست میں جارحیت جتنا بڑھائیں گے اتنے ہی بانی کی مشکلات میں اضافہ ہوگا ، ابھی تو بانی کو صرف 190 ملین پاونڈ اور توشہ خان ٹو کیس میں سزائیں ہوئی ہیں ، ابھی ان کو 9 مئی کے کسی کیس میں ان کو سزا نہیں ہوئی ۔

    ،آج ایک بار پھر بیرسٹر گوہر اڈیالہ جیل گئے ہیں اور ان کو بھی جیل میں پارٹی کے بانی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی ، ان کو جب بھی ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی تو انہوں نے اڈیالہ کے باہر احتجاج کیا اور دھرنے دیئے ، پولیس کے ساتھ بھی ہاتھاپائی کرتے ہیں  اور لڑتے جھگڑتے ہیں ، اس طرح تو ان کی کبھی بھی ملاقات نہیں ہوگی، ان کو کئی بار بتایا گیا ہے کہ ملاقات کرنی ہی ہے تو اس کیلئے رائج طریقہ کار کو اپنانا ہوگا ، لیکن پی ٹی آئی والے پنجاب اور وفاقی حکومت کی ہدایات کے مطابق نظم و ضبط کو یقینی نہیں بناتے اور انتشار پھیلاتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی اپنے بانی سے ملاقات نہیں کروائی جاتی ، انہوں نے اب جاکر سیاسی مفاہمت کی باتیں شروع کردیں؟

    بہت دیر کی مہرباں آتے آتے ، کے مصداق آیا ان کو بہت پہلے سیاسی مفاہمت کی بات نہیں کرنی چاہیے تھی ؟  انہوں نے جتنے ریاستی اداروں پر حملے کئے ، ان کو نقصان پہنچایا ، ان کو پہلے یہ سوچنا نہیں چاہیے تھا ، خیبر پختونخو امیں پی ٹی آئی تیسری بار حکومت کر رہی ہے ، ان کی ساری کی ساری توجہ بانی پی ٹی آئی سے ماقات اور رہائی پر مرکوز  ہے ، اس کیلئے جب تک یہ رائج طریقہ کار کو فالو نہیں کریں گے تب تک نہ تو کسی پارٹی رہنما کی  ملاقات ہو سکتی ہے اور نہ ہی پی ٹی آئی رہنما کے طرز سیاست سے بانی رہا ہو سکتے ہیں، یہ سب انتشار پھیلاتے ہیں ، یہ جو آج سیاسی مفاہمت کی بات کرتے ہیں کیا ان کو یہ پہلے نہیں سوچنا چاہیے تھا ۔

    کسی نے کیا خوب کہا ہے کہ بانی کے رہا نہ ہونے میں پی ٹی آئی رہنماوں کا سب سے بڑا کردار ہے ، پی ٹی آئی رہنما چاہتے ہی نہیں کہ بانی چیئرمین رہا ہوں، اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ سب جانتے ہیں کہ اگر بانی رہا ہوگئے تو ان کی سیاسی دکانداری ختم ہو جائے گی  اور یوں وہ بالکل نہیں چاہتے کہ بانی رہا ہوں ، یہ چاہتے ہیں کہ وہ جیل کے اندر رہیں اور ان کی سیاست چمکتی رہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleبانی سے ملاقات کروانے کیلئے بیرسٹر گوہر کی صاحب اقتدار سے بھیک
    Next Article نئے سال کے موقع پر مری میں دفعہ 144 نافذ، مال روڈ پر صرف فیملیز کو داخلے کی اجازت
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    جب عوامی آوازیں دبتی ہیں، تو ریاستیں لرزتی ہیں. تحریر: قریش خٹک

    ستمبر 22, 2026

    پمز سانحے کے اصل حقائق

    اگست 26, 2026

    یوم آزادی کی قدر

    اگست 13, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    رہنما تحریک انصاف جنید اکبر کےخلاف پیکا ایکٹ کے تحت اسلام آباد میں مقدمہ درج

    ستمبر 23, 2026

    سکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 19 دہشت گرد ہلاک، صوبیدار شہید

    ستمبر 23, 2026

    خیبرپختونخوا کابینہ نے پولیس ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دے دی

    ستمبر 23, 2026

    لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرر

    ستمبر 23, 2026

    پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش کرنے والے افغان طالبان کے 8 ڈرونز تباہ

    ستمبر 23, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.