بلوچستان بھر میں دفعہ 144کےتحت موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پربھی پابندی عائد کردی گئی، اسلحہ کی نمائش پرپہلےسے پابندی ہے، 5 یا اس سے زائد افراد کے اجتماع اور دھرنوں پربھی پہلے سے پابندی ہے ۔
کوئٹہ: محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکل، سیاہ شیشے اور دھماکا خیز مواد کی نقل و حمل پر پابندی ہوگی ۔
عوامی مقامات پر نقاب یا چہرہ ڈھانپنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے ۔
بلوچستان میں دفعہ 144کے تحت اسلحہ کی نمائش پرپہلےسے پابندی ہے، 5 یا اس سے زائد افراد کے اجتماع اور دھرنوں پربھی پہلے سے پابندی ہے ۔
محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق پابندی امن وامان کی صورتحال کے باعث 30 نومبرتک لگائی گئی ہے ۔

