سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کی ہے، اس دوران فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا ہے، کارروائی کے نتیجے میں 22 دہشت گردوں کو اپنے انجام تک پہنچادیا گیا ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سی جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاع کے بعد دہشتگردوں کی موجودگی کے خلاف کامیاب کارروائی کی ہے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز اور فتنۃ الخوارج کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا ۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ داس دوران و طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 22 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا جب کہ علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے ۔
آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشتگردی کے خاتمے کا عمل تیز کر دیا گیا ہے،
ملک سے بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ضروری ہے ۔

