Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, ستمبر 23, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش کرنے والے افغان طالبان کے 8 ڈرونز تباہ
    • پنجاب یونیورسٹی میں چار روزہ جینوم ایڈیٹنگ کروپ بائیوٹیکنالوجی تربیتی پروگرام کا افتتاح
    • بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک
    • کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی
    • پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ
    • آسان ٹیکس سکیم: ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا اور دکانداروں کو ٹیکس ادائیگی میں سہولت فراہم کرنا بنیادی مقصد ہے، بلال اظہر کیانی
    • وزیراعظم کے کفایت شعاری اقدامات: وزارتِ ریلوے میں اہم فیصلے
    • بلوچستان میں سماعت سے محروم بچوں کے لیے پہلا ڈیف چلڈرن ایکسی لینس اینڈ ریسرچ سینٹر قائم
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » سہ فریقی سیریز، سری لنکا نے پاکستانی ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 رنز سے ہرادیا
    کھیل نومبر 27, 2025

    سہ فریقی سیریز، سری لنکا نے پاکستانی ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 رنز سے ہرادیا

    Facebook Twitter Email
    Tri-series: Sri Lanka defeats Pakistan by 6 runs in thrilling encounter
    185 رنز ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چھٹے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے بعد 6 رنز سے شکست دے کر ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا، 185 رنز ہدف کے جواب میں قومی ٹیم نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے، سری لنکا کے دشمانتھا چمیرا کو شاندار باؤلنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، ایونٹ کا فائنل ہفتہ 29 نومبر کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا ۔

    راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چھٹے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔

    سری لنکا نے مقررہ اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنائے، جس میں کامل مشرا نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 76 رنز بنائے، کوسال مینڈس 40 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔

    پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے دو، سلمان مرزا اور صائم ایوب نے ایک،  ایک وکٹ حاصل کی ۔

    مقررہ ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے اور جاری ایونٹ میں پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔

    پاکستان کی جانب سے سلمان آغا نے سب سے زیادہ 63 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے، عثمان خان نے 33، صائم ایوب 27، محمد نواز بھی 27، صاحبزادہ فرحان 9، بابر اعظم 0، فخر زمان نے 1 اور فہیم اشرف نے 7 رنز بنائے ۔

    سری لنکا کی جانب سے دشمانتھا چمیرا نے شاندار بولنگ کی اور انہیں چار وکٹیں لینے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ۔

    یہ میچ جیت کر سری لنکا نے سہ فریقی سیریز کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا اور زمبابوے فائنل سے باہر ہو گیا، ایونٹ کا فائنل ہفتہ 29 نومبر کو راولپنڈی سٹیڈیم میں ہی پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کی خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی، 22 دہشت گرد ہلاک
    Next Article چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے ملنے سے انکار کردیا
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    ایشن گیمزمیں پاکستان ہاکی ٹیم کا شاندار آغاز، تھائی لینڈ کو 0-9 سے شکست دیدی

    ستمبر 20, 2026

    لاہور ہائیکورٹ نے محمد رضوان کی این سی سی آئی اے نوٹسز کیخلاف درخواست مسترد کردی

    ستمبر 17, 2026

    پاکستان انڈر 19 ٹیم کی شاندار کاکردگی، انگلینڈ کو ون ڈے سیریز میں شکست دیدی

    ستمبر 16, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش کرنے والے افغان طالبان کے 8 ڈرونز تباہ

    ستمبر 23, 2026

    پنجاب یونیورسٹی میں چار روزہ جینوم ایڈیٹنگ کروپ بائیوٹیکنالوجی تربیتی پروگرام کا افتتاح

    ستمبر 23, 2026

    بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک

    ستمبر 22, 2026

    کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی

    ستمبر 22, 2026

    پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ

    ستمبر 22, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.