پشاور( شوبز ڈیسک ) شوبز سے نصف صدی تک وابستہ رھنے والا خالقداد امید طویل علالت کے بعد بہ رضائے الٰہی انتقال کرگیا مرحوم کے لکھے ڈرامے خیبر ٹیلیویژن کی اسکرین کی زینت بنے اور مرحوم جب تک بقید حیات رھے خیبر سے ناطہ برقرار رکھا خود اداکار بھی تھے اور لکھاری بھی نجی زندگی میں انتہائ ھنس مکھ اور زندہ دل تھے انکی پیدائش ملاکنڈ میں ھوئ تھی انکے تحریر کردہ ڈراموں میں مینہ شمس۔۔ عالزیب عامر۔۔ شینو ماما۔۔ شازمہ حلیم ۔ زاھدہ تنہا۔۔ جہانگیر عادل۔۔ خاورے داودجان۔ رزاق۔ دلدار خان۔۔ اور نوشابہ قابل ذکر ہیں خالقداد امید کو گزشتہ روز انکے ابائ قبرستان( ملاکنڈ ) سپرد خاک کردیا گیا نماز جنازہ میں علاقہ مشران اور انکے قریبی رشتہ داروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔۔
سینئر لکھاری پروڈیوسر اور اداکار خالقداد امید بھی چل بسے۔۔۔۔۔
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔1 Mins Read