Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, ستمبر 26, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • انسانی حقوق اور ہماری بہنوں کی قربانیاں
    • پی آئی اے کا بحران سے کامیابی تک کا سفر
    • بلوچستان میں ہتھیار ڈالنے والے دہشتگرد جہانزیب کے اعترافی بیان میں ہوش رُبا انکشافات
    • ڈی آئی خان: خوفناک ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق
    • صدر ٹرمپ امن کے علمبردار ہیں، وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی صدر سے ملاقات
    • پاکستان نے بنگلادیش کو شکست دیکر ایشیا کپ کے فائنل کيلئے کوالیفائی کرلیا
    • پشاور ہائیکورٹ نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 میں ترامیم کو کالعدم قرار دیدیا
    • گردشی قرض کے مسئلے سے نمٹنا بہت بڑی کامیابی ہے، وزیراعظم شہبازشریف
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » بلوچستان میں ہتھیار ڈالنے والے دہشتگرد جہانزیب کے اعترافی بیان میں ہوش رُبا انکشافات
    اہم خبریں

    بلوچستان میں ہتھیار ڈالنے والے دہشتگرد جہانزیب کے اعترافی بیان میں ہوش رُبا انکشافات

    ستمبر 26, 2025Updated:ستمبر 26, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Shocking revelations in confession of terrorist Jahanzeb who surrendered in Chagai (Balochistan)
    بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور بلوچ یکجہتی کمیٹی جیسی تنظیموں کا کردار گمراہ کن رہا ہے،اعترافی بیان
    Share
    Facebook Twitter Email

    بلوچستان کے علاقے چاغی میں ہتھیار ڈالنے والے دہشتگرد جہانزیب کے اعترافی بیان میں ہوش رُبا انکشافات سامنے آئے ہیں ۔

    سکیورٹی فورسز نے چاغی (بلوچستان) میں فتنۃ الہندوستان کے دہشتگروں کیخلاف بڑی کارروائی    کرتے ہوئے صوبے کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔ کارروائی کے دوران 2 دہشتگرد جہنم واصل جب کہ دہشتگرد جہانزیب نے سکیورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔ واضح رہے کہ دہشتگرد  بلوچستان کی اہم تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے ۔

    ہتھیار ڈالنے والے  دہشتگرد جہانزیب نے اپنے اعترافی بیان میں بتایا کہ میرا اصلی نام جہانزیب علی جب کہ تنظیمی نام علی جان ہے ،  میں دہشت گرد زبیر احمد کے ساتھ مل کر کام کرتا تھا اور گزشتہ 2 سال سے تنظیم کے ساتھ ہوں، جہاں زبیر(دہشتگرد) تخریبی منصوبہ بندی کرتا تھا ۔

    دہشت گرد جہانزیب کے مطابق  23 / 24 ستمبر کی شب سکیورٹی فورسز نے گھر کو گھیرے میں لے کر ہمیں ہتھیار ڈالنے کا کہا، دہشت گرد نثار اور زبیر نے  سکیورٹی فورسز پر  فائرنگ شروع کردی۔ زبیر  نے گرفتاری سے بچنے کے لیے خود کوگولی مار لی جب کہ نثار سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ہلاک ہوا ۔

    دہشت گرد نے بتایا کہ میں نے اپنے ہتھیار رکھ دیے اور سیکورٹی فورسز نے مجھے زندہ گرفتار کرلیا ۔ میرے قریبی ساتھیوں کےمرنے کے بعد مجھے احساس ہوا کہ مسئلے کا حل لڑائی جھگڑے میں نہیں ہے، ہمارے معاشرے میں بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور بلوچ یکجہتی کمیٹی جیسی تنظیموں کا کردار گمراہ کن رہا ہے، یہ تنظیمیں نوجوانوں کو لڑانے کا باعث بن رہی ہیں ۔

    دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ فتنۃ الہندوستان کے دہشت گرد بلوچستان میں دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث ہیں، بلوچ یکجہتی کمیٹی اور دیگر تنظیمیں نوجوانوں کو ورغلا کر اپنے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کر رہی ہیں ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleڈی آئی خان: خوفناک ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق
    Next Article پی آئی اے کا بحران سے کامیابی تک کا سفر
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    ڈی آئی خان: خوفناک ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

    ستمبر 26, 2025

    پاکستان نے بنگلادیش کو شکست دیکر ایشیا کپ کے فائنل کيلئے کوالیفائی کرلیا

    ستمبر 25, 2025

    لداخ میں پُرتشدد مظاہرے، 4 افراد ہلاک، بی جے پی کا دفتر نذرِ آتش

    ستمبر 24, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    انسانی حقوق اور ہماری بہنوں کی قربانیاں

    ستمبر 26, 2025

    پی آئی اے کا بحران سے کامیابی تک کا سفر

    ستمبر 26, 2025

    بلوچستان میں ہتھیار ڈالنے والے دہشتگرد جہانزیب کے اعترافی بیان میں ہوش رُبا انکشافات

    ستمبر 26, 2025

    ڈی آئی خان: خوفناک ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

    ستمبر 26, 2025

    صدر ٹرمپ امن کے علمبردار ہیں، وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی صدر سے ملاقات

    ستمبر 26, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.