پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق یورپی یونین نے پاکستان میں اعلیٰ سطح کے بزنس فورم کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ پہلا ہائی لیول یورپی یونین-پاکستان بزنس فورم 28 اور 29 اپریل کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا، جس میں یورپی اور پاکستانی سرمایہ کار کاروباری شخصیات شرکت کریں گی۔ اس تقریب کا افتتاح پاکستان کے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کریں گے۔
یورپی یونین دنیا کی سب سے بڑی سنگل مارکیٹ اور پاکستان کی بڑی برآمدی منڈی ہے. اس فورم کا مقصد تجارتی تعلقات کو سرمایہ کاری میں تبدیل کرنا اور صنعتی ترقی کو فروغ دینا ہے۔ اس کے علاوہ ای یو پاک بزنس فورم میں زرعی کاروبار، ڈیجیٹل انوویشن، فن ٹیک،گرین لاجسٹکس، ٹیکسٹائل، اہم شعبے زیرغور آئیں گے۔ یورپی یونین کا گلوبل گیٹ وے پروگرام پاکستان میں 400 ارب یورو کی سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرے گا جب کہ پاکستان میں 300 سے زائد یورپی کمپنیاں پہلے ہی مختلف شعبوں میں کام کر رہی ہیں۔
اعلامیے میں یہ بھی بتایا گیا کہ فورم کے دوران 600 سے زائد بزنس ٹو بزنس ملاقاتیں شیڈول ہیں، سرمایہ کاروں اوریورپی مالیاتی اداروں کے درمیان خصوصی ملاقاتیں بھی ہوں گی، فورم پاکستان کو یورپی سرمایہ کاری کے لیے ایک پرکشش مرکز بنانے میں مدد دے گا۔
یورپی یونین نے پاکستان کے ساتھ طویل المدتی اقتصادی شراکت داری کے عزم کا اعادہ بھی کیا اور کہا کہ فورم سے نجی شعبے کے روابط مزید مضبوط ہوں گے۔
یاد رہے کہ پاکستان اور یورپی یونین، 60 سال سے زائد مضبوط سفارتی اور اقتصادی تعلقات کا جشن منا رہے ہیں اور اس فورم کی میزبانی بھی بلاشبہ تاریخی اہمیت کی حامل ہے۔
منگل, نومبر 17, 2026
بریکنگ نیوز
- ڈپٹی کمشنر بونیر کا ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ، مقررہ مدت میں معیاری تکمیل کی ہدایت
- بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبر پختونخوا: خیبر پختونخوا کے ہسپتالوں میں ٹرینی رجسٹرارز کی دوبارہ بھرتی، پالیسی بورڈ کا مراسلہ جاری
- برطانوی آرمی چیف کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون پر گفتگو
- ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال
- فتنہ الہندوستان کی دہشتگردی، تباہ حال بلوچ گھرانے نقل مکانی پر مجبور
- گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سوئس سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
- بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبر پختونخوا: شہریوں کے ساتھ پولیس کے رویے میں بہتری لانے اور تھانوں میں شفافیت یقینی بنانے کے لیے اقدامات
- صوبہ خیبرپختونخوا اور وفاق کے درمیان عبوری مالیاتی معاہدہ طے پا گیا

