Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

سندھ:پیپلز پارٹی کے خلاف ہم خیال جماعتوں کے اتحاد کا مشن آخری مراحل میں

سندھ میں پیپلز پارٹی کے خلاف ہم خیال جماعتوں کے اتحاد کا مشن آخری مراحل میں داخل ہو گیا۔ آج اہم اجلاس طلب کر لیا گیا ہے

تفصیلات کے مطابق ہم خیال جماعتوں کے اتحاد کا مشن پیپلز پارٹی کے خلاف سندھ میں آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے۔جی ڈی اے اور ن لیگ کی بھی سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر مشاورت مکمل ہو گئی ہے اور سندھ کے بیشتر حلقوں میں دونوں جماعتوں نےمشترکہ امیدوار لانے پر اتفاق کر لیا ہے

اعلامیہ کے مطابق صوبائی اسمبلی کی 10 نشستوں اور جی ڈی اے سندھ سے قومی اسمبلی کی 8 نشستوں پر ن لیگ کی حمایت کرنے کو تیارہےذرائع کے مطابق، ن لیگ اور جی ڈی اے کی گزشتہ روز ایک میٹنگ ہوئی جس میں صفدر عباسی، رانا مشہود ودیگر اور دیگر لیڈرز نے شرکت کی۔ اس میٹنگ میں دونوں جماعتوں نے 15 سالہ سسٹم کے خلاف مشترکہ جدوجہد کا اتفاق کیا ہے، جس کا مقصد یہ ہے کہ دونوں ہی جماعتیں مل کر سندھ کے معیشتی اور سوشیل مسائل کو حل کرنے کے لئے ایک دوسرے کے ساتھاتفاق کرتی ہیں

دونوں جماعتوں کا موقف تھا کہ سندھ کے عوام 15 سال سے عوام کرپٹ مافیا کے نرغے میں ہیں. 15 سال سے سندھ کو تباہ کر کے الیکشن خریدنے والوں کو ووٹ کی طاقت سے جواب دیں گے۔تفصیلات کے مطابق آج ہم خیال جماعتوں جی ڈی اے، ن لیگ، ایم کیو ایم اور جے یو آئی کی اعلیٰ قیادت کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے.جس میں امیدواروں کا مشترکہ انتخابی لائحہ عمل اورحتمی فیصلہ طے کیا جائے گا.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.