Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, نومبر 21, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • میڈیا اور اکیڈیمیا کو جوڑنا: صحافت کے مستقبل کی تشکیل کے عنوان سے بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد
    • سہ فریقی سیریز کے دوسرے میچ میں زمبابوے نے سری لنکا کو 67 رنز سے شکست دیدی
    • خیبر پختونخوا میں کارروائیاں جاری، مختلف علاقوں میں مزيد 7 دہشتگرد ہلاک
    • ڈی آئی خان میں پولیس کی بکتربندگاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ، 2 اہلکار شہید، 4 زخمی
    • کرم میں سکیورٹی فورسز کی 2 کامیاب کارروائیوں کے دوران 23 دہشت گرد ہلاک
    • سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں، 4 دہشت گرد ہلاک
    • 4 روزہ جنگ میں پاکستان فاتح رہا،بھارت کو بدترین شکست ہوئی، امریکی کانگریس میں رپورٹ جمع
    • وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے سہ ملکی ٹی ٹوینٹی سیریز کی ٹیموں کے اعزاز میں ظہرانہ
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » ہم، سوشل میڈیا اور پروپیگنڈے
    بلاگ

    ہم، سوشل میڈیا اور پروپیگنڈے

    اکتوبر 23, 2024Updated:نومبر 11, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Social Media and Propaganda
    ایسے ڈراموں اور جھوٹی کہانیوں کو بند کرکے مثبت اقدامات ناگزیر ہو چکے ہیں ۔/فوٹو فائل
    Share
    Facebook Twitter Email

    پشاور(تحریر: عروج خان )میں یہاں  لاہور کے نجی کالج میں پیش آئے ایک حالیہ  جھوٹے پروپیگنڈے کا ذکر کروں گی جس کے خلاف ہر جگہ مظاہرے دیکھے گئے اور لوگ حقیقت کو تسلیم کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔ لاہور میں انسٹاگرام پر شروع ہونے والے ایک مبینہ ریپ کے غیرمصدقہ واقعے نے کس طرح پُرتشدد مظاہروں کی شکل اختیار کی۔  اگر دیکھا جائے تو خواتین کے حقوق کی واضح پامالی ہو رہی ہے، جو ایک سنگین مسئلہ ہے۔

    ہمارے حقوق نظرانداز ہو رہے ہیں اور روزانہ ہمیں نئے ریپ کے کیسز سامنے آرہے  ہیں۔ حال ہی میں پنجاب گروپ آف کالجز لاہور میں پیش آنے والا جھوٹا واقعہ ہمیں ہلا کر رکھ دیتا ہے۔ ہم بغیر تصدیق کے ان باتوں کو سمجھنے کی کوشش نہیں کرتے، بلکہ ان پوسٹس کو شیئر کر دیتے ہیں جو بےگناہ خاندانوں کی عزت برباد کرتی ہیں اور دیگر لڑکیوں کو تعلیم سے دور کر دیتی ہیں۔ ہمارے بزرگ کہتے ہیں کہ ایک جھوٹ کو سچ ثابت کرنے کے لیے ہزار جھوٹ بولنے پڑتے ہیں۔ اس جھوٹے پروپیگنڈے کو سچ ثابت کرنے کے لیے ایک عورت نے اس لڑکی کی جھوٹی ماں بن کر سامنے آ کر جھوٹی گواہی دی، لیکن بعد میں اسے گرفتار کر کے یہ سچائی سامنے لائی گئی کہ وہ یہ سب ویورز اور فالورز کے لیے کر رہی تھی۔

    دوسری جانب، کالج انتظامیہ کو کئی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا۔ ایک طرف انہیں ہزاروں طالبات کو قائل کرنا تھا کہ یہ واقعہ حقیقی نہیں، جبکہ دوسری جانب سوشل میڈیا کے چند ہزار یوٹیوبرز اور اکاؤنٹس کی روک تھام کرنی تھی۔ انتظامیہ نے تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام مسائل کو پیچھے چھوڑ کر تحقیق کی جانب توجہ دی۔ تحقیق سے پتہ چلا کہ یہ سب محض ایک ڈرامہ تھا، جس نے ملک اور تعلیمی اداروں میں انتشار پیدا کیا۔

    ہمیں چاہیے کہ ایسے ڈراموں اور جھوٹی کہانیوں کو بند کرکے کچھ مثبت اقدامات کریں، نہ صرف اپنے لیے بلکہ دوسروں کے لیے بھی۔ ہمیں اپنی اصل خوبصورتی کو سامنے لانا ہوگا، جب کہ دوسرے ممالک نے اپنے بدصورت داغوں کو چھپایا ہوا ہے۔ میرے لکھنے کا مقصد صرف پروپیگنڈے اور جھوٹ کا خاتمہ ہے۔ اگر یہ مسئلہ ہر صوبے میں ہو، تو ہم اس میں کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleتوشہ خانہ کیس میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور
    Next Article شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کوگرفتار کرکے پیش کرنےکا حکم
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    شفیع اللہ گنڈاپور اور ایس ایس پی آپریشنز!

    نومبر 7, 2025

    ابابیل فورس،اہلِ پشاور پر ابابیل بن کر ٹوٹ پڑی ہے۔۔۔

    اکتوبر 30, 2025

    خیبر پختونخوا حکومت کا افغان مہاجرین کے 28 کیمپ فوری طور پر بند کرانے کا حکم

    اکتوبر 16, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    میڈیا اور اکیڈیمیا کو جوڑنا: صحافت کے مستقبل کی تشکیل کے عنوان سے بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد

    نومبر 20, 2025

    سہ فریقی سیریز کے دوسرے میچ میں زمبابوے نے سری لنکا کو 67 رنز سے شکست دیدی

    نومبر 20, 2025

    خیبر پختونخوا میں کارروائیاں جاری، مختلف علاقوں میں مزيد 7 دہشتگرد ہلاک

    نومبر 20, 2025

    ڈی آئی خان میں پولیس کی بکتربندگاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ، 2 اہلکار شہید، 4 زخمی

    نومبر 20, 2025

    کرم میں سکیورٹی فورسز کی 2 کامیاب کارروائیوں کے دوران 23 دہشت گرد ہلاک

    نومبر 20, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.