Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اتوار, نومبر 22, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • غالب کی دہلی اور تہذیب کا نوحہ!
    • پاکستان اور عمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کے اہم معاہدے پر دستخط ہوگئے
    • خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند ہے،مشیر اطلاعات ثمر بلور
    • صوبے کے حالات بہتر ہونے پر گورنر راج ختم کردیا جائے گا،گورنر فیصل کریم کنڈی
    • وزیراعظم کی جانب سے 160 ارب روپے کا ترقیاتی پیکج، خیبر پختونخوا کو 10 ارب روپے کی ابتدائی قسط جاری
    • پی سی بی نے 38 قومی کرکٹرز کے لئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کردیا
    • صدرِ مملکت نے خیبر پختونخوا سپیشل انیشیٹيوز آرڈیننس سميت 12 بلوں کی منظوری دے دی
    • بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبر پختونخوا: گورنر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال صوابی کے 113 بستروں پر مشتمل نئے بلاک کا افتتاح کردیا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • خاص خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » غالب کی دہلی اور تہذیب کا نوحہ!
    ادب نومبر 22, 2026

    غالب کی دہلی اور تہذیب کا نوحہ!

    Facebook Twitter Email
    Ghalib's Delhi and Civilization
    سفارتی آداب، ادبی چاشنی اور تہذیبی گہرائی کے امتزاج پر مبنی وفاقی وزیر کی گفتگو کو مبصرین کی جانب سے ایک یادگار خطاب قرار دیا جا رہا ہے ۔
    Share
    Facebook Twitter Email
    اسلام آباد سے ارشد اقبال کی تحریر: ۔

    جنوبی ایشیا کی تاریخ محض جغرافیائی سرحدوں کے کھنچنے یا سلطنتوں کے عروج و زوال کی داستان نہیں، بلکہ یہ صدیوں پر محیط تہذیبی، ادبی اور فکری ارتقا کا ایک ایسا مجموعہ ہے جس کے نقوش  صدیاں گزرنے کے بعد آج بھی برصغیر کے در و دیوار پر ثبت ہیں ۔

    حال ہی میں بھارت میں منعقد ہونے والی ایک عالمی تہذیبی کانفرنس میں وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک کے خطاب نے خطے کے سیاسی، ادبی اور فکری حلقوں میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے ۔

    سفارتی آداب، ادبی چاشنی اور تہذیبی گہرائی کے امتزاج پر مبنی وفاقی وزیر کی  گفتگو کو مبصرین کی جانب سے ایک یادگار خطاب قرار دیا جا رہا ہے، جس میں انہوں نے مرزا اسد اللہ خان غالب کے فکری و ادبی ورثے کو بنیاد بنا کر برصغیر کی مشترکہ تہذیب کا مقدمہ نہایت مدلل انداز میں پیش کیا ۔

    ڈاکٹر مصدق ملک نے اپنے خطاب میں اس نکتے پر خصوصی زور دیا کہ تہذیبیں محض اینٹ گارے کی عمارتوں یا سیاسی نعروں سے تشکیل نہیں پاتیں، بلکہ ان کی اصل روح ادب، شاعری، رواداری اور انسان دوستی میں پوشیدہ ہوتی ہے ۔

    انہوں نے مرزا غالب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ غالب محض ایک شاعر نہیں بلکہ اس تہذیبی روایت کے امین تھے جہاں سوال اٹھانے کی آزادی، فکر کی وسعت اور انسان سے محبت کو بنیادی قدر حاصل تھی،ان کا کہنا تھا کہ  غالب کی شاعری کا وہ آفاقی پیغام جس میں "آدمی کو بھی میسر نہیں انساں ہونا” جیسا درد اور تڑپ موجود ہے، آج کے دور میں بھی برصغیر کے کروڑوں انسانوں کے مشترکہ دکھوں اور خوابوں کی ترجمانی کرتا ہے ۔

    مصدق ملک کے دلائل کا مرکزی نکتہ یہ تھا کہ جب ہم تہذیب کی بات کرتے ہیں تو ہمیں اس فکری روایت کو زندہ رکھنا ہوگا جس نے دہلی اور لاہور سے لے کر کلکتہ اور ڈھاکہ تک علم و ادب کے چراغ روشن کیے ۔

    پاکستانی صحافت اور فکری حلقوں میں اس خطاب کو مختلف زاویوں سے دیکھا جا رہا ہے۔ ایک طبقے کا ماننا ہے کہ شدید سفارتی تناؤ اور کشیدگی کے اس ماحول میں بھارت کی سرزمین پر کھڑے ہو کر غالب کے تہذیبی استعاروں کے ذریعے مکالمے اور رواداری کی بات کرنا ایک مدبرانہ اور جرات مندانہ قدم ہے ۔

    ڈاکٹر مصدق ملک نے اپنے مخصوص علمی انداز میں یہ باور کرایا کہ تہذیبی برتری کا دعویٰ دوسروں کو نیچا دکھانے سے نہیں بلکہ اپنی علمی و اخلاقی میراث کی پاسداری سے ثابت ہوتا ہے ۔

    انہوں نے اس امر کی نشاندہی کی کہ برصغیر کی صدیوں پرانی گنگا جمنی تہذیب نے دنیا کو ہم آہنگی کا درس دیااور آج جب نفرت اور تعصب کی دیواریں بلند کی جا رہی ہیں، تو غالب جیسے مفکرین کا کلام ہمیں یاد دلاتا ہے کہ انسانیت کا رشتہ تمام سرحدوں اور تعصبات سے بالاتر ہے ۔

    دوسری جانب سیاسی مبصرین اور ناقدین کا ایک حلقہ اس پہلو کی طرف بھی توجہ دلاتا ہے کہ محض ادبی حوالوں اور تہذیبی مکالمے سے خطے کے پیچیدہ سیاسی اور جغرافیائی تنازعات حل نہیں ہو سکتے ۔

    اس نقطہ نظر کے حامل افراد کا کہنا ہے کہ تہذیبی ہم آہنگی کی خواہش اپنی جگہ مگر پاک بھارت تعلقات میں حائل بنیادی رکاوٹوں، بالخصوص کشمیر جیسے دیرینہ مسائل اور زمینی حقائق کو نظر انداز کر کے پائیدار امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، ان کے نزدیک تہذیب کا تقاضہ  یہ بھی ہے کہ کمزور کے حقوق کا احترام کیا جائے اور طاقت کے بجائے انصاف کو بالادستی دی جائے ۔

    تاہم اس حقیقت سے انکار ممکن نہیں کہ عالمی سطح پر تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال میں جنوبی ایشیا کے کروڑوں عوام کی خوشحالی خطے میں امن و استحکام سے مشروط ہے، ڈاکٹر مصدق ملک کا یہ خطاب اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ سیاسی اختلافات کی خلیج جتنی بھی گہری ہو جائے،  فکری اور تہذیبی سطح پر مکالمے کے دروازے مکمل طور پر بند نہیں ہونے چاہئیں ۔

    ضرورت اس امر کی ہے کہ خطے کی قیادت غالب کی اس تہذیبی بصیرت اور انسانی ہمدردی کی روح کو سمجھتے ہوئے باہمی احترام اور افہام و تفہیم کی راہ ہموار کرے تاکہ آنے والی نسلوں کو نفرت اور تصادم کے بجائے ایک پرامن، مہذب اور روشن مستقبل ورثے میں مل سکے ۔

    اصل کامیابی تب ہوگی جب آج کی نئی نسل کل کسی نشست میں تہذیب کا ذکر چھیڑے، تو وہ غالب کی فکر کے ساتھ ساتھ ان لوگوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کرے جنہوں نے اس روشنی کو اگلی نسل تک پہنچانے کا بیڑا اٹھایا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپاکستان اور عمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کے اہم معاہدے پر دستخط ہوگئے
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    ساولڈھیر کا المیہ! مامتا کی موت اور سماجی زوال کا نوحہ

    نومبر 19, 2026

    خیبر ڈیجیٹل، کیم ٹیک اور ٹی ایم یو سی کے درمیان ایم او یو، طلبہ کو عملی میڈیا تربیت فراہم کرنے پر اتفاق

    نومبر 18, 2026

    منصوبے بہت، عمل کہاں؟ پاکستان کی موسمیاتی پالیسیوں کا اصل مسئلہ

    نومبر 17, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    غالب کی دہلی اور تہذیب کا نوحہ!

    نومبر 22, 2026

    پاکستان اور عمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کے اہم معاہدے پر دستخط ہوگئے

    نومبر 22, 2026

    خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند ہے،مشیر اطلاعات ثمر بلور

    نومبر 22, 2026

    صوبے کے حالات بہتر ہونے پر گورنر راج ختم کردیا جائے گا،گورنر فیصل کریم کنڈی

    نومبر 22, 2026

    وزیراعظم کی جانب سے 160 ارب روپے کا ترقیاتی پیکج، خیبر پختونخوا کو 10 ارب روپے کی ابتدائی قسط جاری

    نومبر 22, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.