جنوبی افریقہ نے افغانستان کو نو وکٹوں سے شکست دے دی۔ جنوبی افریقہ پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا۔
میچ کافیصلہ 124 گیندوں میں ہی ہوگیا، افغانستان نے 71 اور جبکہ جنوبی افریقہ نے صرف 53 گیندیں کھیلیں۔اہم ترین میچ میں افغانستان کی بیٹنگ لائن نہایت ہی خراب رہی۔پہلےبیٹنگ کرتےہوئے افغانستان کی پوری ٹیم بارہویں اوور میں ہی صرف چھپن رنز پر ڈھیر ہوگئی۔رحمان اللہ گرباز،محمدنبی اورنوراحمدصفرپرآؤٹ ہوئے۔جبکہ اس کے برعکس جنوبی افریقہ نے 57رنزکاہدف صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 9ویں اوور میں ہی حاصل کرلیا۔ریزاہینڈرکس29 اور ایڈن مارکرم23رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ مارکوجینسن تین وکٹیں لینے پرمین آف دی میچ قرار پائے۔جنوبی افریقہ اورافغانستان یہ میچ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا مختصر ترین سیمی فائنل رہا۔